واشنگٹن: اسپیس ایکس کے ایک پرائیویٹ عملے نے خلا میں چہل قدمی کر کے تاریخ رقم کردی ہے۔
اسپیس ایکس پولارس ڈان مشن، فنٹیک کے ارب پتی جیرڈ آئزاک مین کی قیادت میں فلوریڈا کے کینیڈی اسپیس سینٹر سے لانچ کیا گیا تھا۔
یہ مشن اپالو پروگرام کے بعد پچھلے 50 سالوں میں کسی بھی انسان کی جانب سے خلا میں زیادہ فاصلے تک سفر کرتا ہے۔
چار رکنی عملے کے ڈریگن نامی خلائی جہاز کو 430 میل کی بلندی پر مدار میں بھیجا گیا جہاں خالص آکسیجن ان کے سوٹ میں داخل ہونا شروع ہوئی۔ اس کے بعد ان کی خلائی چہل قدم کا باضابطہ آغاز ہوا۔
تھوڑی دیر بعد آئزاک مین نے ہیچ کو کھولا اور اس کے نیچے سے زمین کا ایک دلکش نظارہ سامنے آنے کے بعد اسکائی واکر کی مدد سے چہل قدمی کا آغاز کیا۔