تازہ تر ین

وہ ملک جو واپس جانیوالے تارکین وطن کو ہزاروں ڈالرز دے رہا ہے

یورپی ملک سویڈن نے اپنے ملک واپس جانے والے تارکین وطن کو ہزاروں ڈالرز کا خطیر معاوضہ دینے کا اعلان کیا ہے۔

رضاکارانہ طور پر واپس جانے والے تارکین وطن کو یہ گرانٹ 1984 سے دی جارہی ہے لیکن اس کے بارے میں کم لوگ ہی جانتے ہیں اور ملنے والا معاوضہ کم ہونے کی وجہ سے کم ہی لوگ اسے استعمال کرتے ہیں۔

تاہم اب سویڈن کی حکومت نے ان تارکین وطن کے لیے مالی معاوضہ بڑھانے کا اعلان کیا ہےجو رضاکارانہ طور پر اپنے ملک واپس جائیں گے۔

اس بارے میں سویڈن کے وزیر برائے مائیگریشن نے بتایا کہ 2026 سے رضاکارانہ طور پر اپنے آبائی ممالک کو واپس جانے والے تارکین وطن کو 34 ہزار ڈالرز ( تقریباً ایک کروڑ پاکستانی روپے) دیے جائیں گے۔

سویڈن کو کچھ عرصے سے تارکین وطن کو سنبھالنے میں مشکلات کا سامنا ہے، اس سے قبل وہ دیگر ممالک کے شہریوں کو پناہ دینے کی وجہ سے’ہیو مینیٹیرین سپر پاور‘ کے طور پر بھی جانا جاتا تھا۔

اس اقدام کا مقصد مزید تارکین وطن کو اپنے آبائی ممالک میں واپس جانے کی ترغیب دینا ہے۔

خیال رہے کہ دیگر یورپی ممالک بھی مہاجرین کو وطن واپسی کی ترغیب کے طور پر گرانٹ پیش کرتے ہیں۔

ڈنمارک فی شخص 15 ہزار ڈالر سے زیادہ ادا کرتا ہے، جبکہ ناروے میں 14 ہزار، فرانس میں 2 ہزار 800 ڈالرز اور جرمنی میں 2 ہزار ڈالر ز معاوضہ دیا جاتا ہے۔

اس وقت سویڈن میں اپنے آبائی ممالک واپس جانے پر ایک تارکین وطن بالغ شخص کو تقریباً 980 ڈالر گرانٹ دی جاتی ہے۔

یاد رہے کہ نوےکی دہائی میں سویڈن نے شام، افغانستان، صومالیہ، ایران اور عراق کے بہت سے تارکین وطن کو پناہ دی لیکن اب ان کا بوجھ اٹھانے سمیت اس یورپی ملک کو اب مسلسل چیلنجز کا سامنا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain