تازہ تر ین

آریان خان کی ویب سیریز میں پٹھان اور سلطان کا کیمیو

بالی ووڈکے کنگ شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان اپنی ویب سیریز ‘اسٹارڈم‘ کے ساتھ ہدایتکاری کے میدان میں اپنا جاندار  ڈیبیو کرنے کے لیے تیار ہیں۔

آریان خان کی ڈائیریکشن میں بننے والی ویب سیریز ‘اسٹارڈم‘ اپنی ریلیز سے پہلے ہی مداحوں میں کافی ہائپ بناچکی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق آریان کی ویب سیریز  میں بالی ووڈ کے دو بڑے ستارے، شاہ رخ خان اور سلمان خان کیمیو کردار ادا کریں گے۔

‘اسٹارڈم’ میں سلمان خان کی انٹری

بھارتی میڈیا پر جہاں طویل عرصے سے آریان خان کی سیریز ‘اسٹارڈم‘ میں شاہ رخ خان کی شمولیت کی خبریں گرم تھیں تاہم ایک تازہ ترین اپڈیٹ کے مطابق سیریز میں صرف شاہ رُخ خان ہی نہیں، سلمان خان بھی کیمیو  رول نبھاتے نظر آئیں گے۔

حال ہی میں بھارتی میڈیا سے سلمان خان کی شمولیت کے بارے میں بات کرتے ہوئے  ویب سیریز ‘اسٹارڈم‘ کے ایک کریو ممبر کا کہنا تھا کہ ‘سلمان خان کا سیریز میں کیمیو رول کیلئے راضی ہونا کوئی بڑی بات نہیں تھی کیونکہ  سلمان اور شاہ رخ  قریبی دوست ہیں تو اس لیے سلمان نے اس پروجیکٹ پر باآسانی ہاں کہہ دی تھی‘۔

 رپورٹس کے مطابق سلمان خان سیریز میں ادا کیے جانے والے اپنے کردار کی شوٹنگ پہلے ہی مکمل کر چکے ہیں، اگرچہ مداح دونوں سپر اسٹارز کو سیریز میں ایک ساتھ اسکرین اسپیس شیئر کرتے نہیں دیکھ سکیں گے لیکن پھر بھی فینز آریان کی سیریز میں دونوں ستاروں کے اشتراک پر خوش ہیں۔

واضح رہے کہ کام کے محاذ پر اداکار سلمان خان اپنی اپکمنگ فلم ‘سکندر’ کی شوٹنگ میں  مصروف ہیں جہاں ان کے ہمراہ اداکارہ رشمیکا مندانا مرکزی کردار ادا کرتی نظر آئیں گی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain