تازہ تر ین

2050 تک ادویات مزاحم انفیکشنز سے 30 ملین ہلاکتوں کی پیشگوئی

کیلیفورنیا: ایک عالمی تجزیے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ اینٹی بائیوٹیکس ادویات سے مزاحم بیکٹیریا یا وائرس کی وجہ سے 2050 تک 39 ملین سے زیادہ لوگ انفیکشن سے مر جائیں گے۔

دی لانسیٹ میں رواں ماہ شائع ہونے والی رپورٹ میں پتا چلا ہے کہ 1990 سے 2021 کے درمیان ہر سال 10 لاکھ سے زائد افراد ادویات کے خلاف مزاحمت کرنے والے انفیکشن سے ہلاک ہوئے اور یہ تعداد 2050 تک بڑھ کر تقریباً 20 لاکھ مزید پہنچ سکتی ہے۔

رپورٹ کا تخمینہ ہے کہ 2025 اور 2050 کے درمیان مناسب اینٹی بائیوٹکس تک وسیع رسائی اور انفیکشن کے بہتر علاج کے ساتھ آبادی کے ایک طبقے کو بچایا جاسکتا ہے۔

کیلیفورنیا یونیورسٹی میں محقق جوزف لیونارڈ کہتے ہیں کہ مزاحم انفیکشنز کے مستقبل کے حوالے سے بہترین اقدامات کیلئے یہ سمجھنا ضروری ہے کہ ہم اس حوالے سے کہاں کھڑے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میرے خیال میں اس ہلاکتوں کے حوالے سے تعداد شاید اس سے کہیں زیادہ ہے جس کی یہاں اطلاع دی گئی ہے، خاص طور پر ان ممالک میں جہاں ڈیٹا میں خلاء موجود ہے۔

کیونکہ انہوں نے بتایا کہ دنیا 2030 تک اینٹی مائکروبیل مزاحمت کی وجہ سے ہونے والی اموات کو کم کرنے کے اقوام متحدہ کے ہدف کو پورا کرنے میں ناکام ہو رہی ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain