راولپنڈی میں حالات بے قابو ہونے لگے ،تحریک انصاف کے کارکنوں کی بڑی تعداد مختلف مقامات پر موجود،پولیس نے شیلنگ شروع کر دی
راولپنڈی میں بانی تحریک انصاف کی کال پرلیاقت باغ کے گرد کارکنوں کی بڑی تعداد اکٹھا ہونا شروع ہو گئی ،پولیس نےلوگوں کو منتشر کرنے کیلئے شیلنگ شروع کر دی ۔قبل ازیں انتظامیہ کی جانب سے پورے شہرمیں جگہ جگہ کنٹینرز کھڑے کر کے راستے بند کر دیے گئے ہیں جس کی وجہ سے شہریوں کو شدید مسائل کا سامنا ہے ،کئی ایمبولنسز بھی راستوں میں پھنسی ہوئی ہیں جن کو راستہ نہیں دیا جا رہا جس باعث ان میں موجود مریضوں کی زندگیاں خطرے میں ہیں ۔یاد رہے کہ تحریک انصاف کے احتجاج کو ناکام بنانے کیلئے حکومت کی جانب سے پولیس کی بڑی نفری تعینات کر دی گئی ہے ،رینجرز کو بھی طلب کر لیا گیا ہے ۔
