Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • بشریٰ انصاری کی حمایت نہ کرنے کا معاملہ زارا نور عباس کا مؤقف سامنے آگیا
    • مارچ کی تیاری مکمل، عمران خان کی رہائی سمیت 3 مطالبات ہیں: پی ٹی آئی
    • سونے کی قیمت میں پھر اضافہ 10 گرام سونا 3 لاکھ 80 ہزار کے قریب
    • رونالڈو کے حق میں پیئرز مورگن بول پڑے، ہیری کے انکل کو خبردار کردیا
    • پی ایس ایکس میں زبردست سیل آف، 1332 پوائنٹس کی کمی
    • نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کا نام تبدیل کر کے سائبر پولیس رکھنے کی تجویز
    • لاہور ہائی کورٹ نے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججوں کی بھرتی کے نتائج کا اعلان
    • راولپنڈی رنگ روڈ منصوبہ 30 ارب اضافی خرچ ہونے کے باوجود مکمل نہ ہوسکا
    • وزیراعلیٰ پنجاب کے دھی رانی پروگرام ، چکوال میں اجتماعی شادیوں کی تقریب
    • زکریا ضیا نے آئی سی سی آئی کے صدر کا عہدہ سنبھال لیا
    • چکوال شہری میں بیوٹیفکیشن پلان کے تحت راستوں کی بندش سے تاجر، شہری پریشان
    • CDA چیئرمین کا ڈپلومیٹک انکلیو کا دورہ، ترقیاتی کاموں کی پیش رفت کا جائزہ
    • علیمہ خانم کے خلاف تھانہ صادق آباد میں درج مقدمے کا فیصلہ ایک بار پھر موخر
    • اسلام آباد پولیس کے اہلکار نفیس اقبال کو ہیڈ کانسٹیبل کے عہدے پر ترقی دیدی گئی
    • وزارت مذہبی امور نے لیبر کوٹہ کی درخواستوں کیلئے حج پورٹل فعال کر دیا
    • ہم پر تنقید کریں یا تعریف، میڈیا آزاد ہے: چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ
    • میونسپل کارپوریشن کی غفلت، راولپنڈی ایک بار پھر "تجاوزات سٹی” بن گیا
    • 3 گینگز کے 5 ملزمان گرفتار، 6 مسروقہ موٹر سائیکل و رقم اور اسلحہ برآمد
    • جوبلی لائف انشورنس اور یونی کرو سولیوشنز کی شراکت داری
    • اسسٹنٹ کمشنر گوجرخان سیدہ زینب حسین سے صحافیوں کے وفد کی ملاقات
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    فائیو جی اسپکٹرم کی نیلامی آئندہ سال ہوگی، وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی

    By Khabrain Newsاکتوبر 1, 2024
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

      اسلام آباد:  وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کا کہنا ہے کہ کہ ملک میں فائیو جی اسپکٹرم کی نیلامی آئندہ سال ہوگی جبکہ قائمہ کمیٹی نے لیز یا کرائے پر دی گئی پی ٹی سی ایل کی تمام پراپرٹیز کی تفصیلات طلب کرلی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سید امین الحق کی زیرصدارت قومی اسمبلی کی آئی ٹی کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ سیکرٹری آئی ٹی نے بریفنگ میں بتایا فائیو جی اسپیکٹرم کی نیلامی آئندہ سال ہوگی۔ فائیو جی کے لیے کنسلٹنٹ کی خدمات لی گئی ہیں۔ کنسلٹنٹ بتائے گا کہ کتنے لائسنس نیلام ہوں گے اور کتنی کمپنیوں کو اسپیکٹرم ملے گا۔

    سیکرٹری نے بتایا کوشش کررہے ہیں جلد سے جلد ہمیں لائسنس مل جائے چند ایریاز میں جلد سروس شروع کردیں گے۔ فائیو جی کے لیے ٹیلی کام کمپنیز نے آلات اپ گریڈ کرنے پر غور شروع کردیا ہے۔

    اجلاس کے دوران رکن کمیٹی ڈاکٹرمختاربھرتھ نے سوال اٹھایا کہ پی ٹی سی ایل نے کتنی پراپرٹیز لیز پر دے رکھی ہیں۔ پی ٹی سی ایل کی زمین پر پٹرول پمپ اور پلازے بنے ہوئے ہیں۔  پی ٹی سی ایل حکام نے بتایا پی ٹی سی ایل کے باسٹھ فیصد شیئرحکومت اور چھبیس فیصد اتصالات گروپ کے پاس ہیں۔ قائمہ کمیٹی نے پی ٹی سی ایل کی لیز یا کرائے پر دی گئی تمام پراپرٹیز کی تفصیلات طلب کرلیں۔

    اجلاس میں کمیٹی ممبر بیرسٹر گوہر علی نے کہا کہ گزشتہ میٹنگ کے ابھی تک منٹس نہیں ملیں ہیں جس پرچیئرمین کمیٹی امین الحق نے کہا کہ ابھی آپ کو منٹس مل جائیں گے جبکہ سیکرٹری آئی ٹی نے بتایا کہ فائیو جی کی اکشن کے لیے کنسلٹنٹ ہائیر کررہے ہیں فائیو جی اس وقت کامیاب ہوگا، جب نجی سیکٹر سے سرمایہ کاری آئے گی،  ٹیکنیکل ضروریات کے لیے سازو سامان امپورٹ کرنے میں وقت لگے گا جس پررکن کمیٹی بیرسٹر گوہر علی نے سوال اٹھایا کہ کب تک فائیو جی ملک بھر میں آجائے گی،

    سیکرٹری آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام نے کہا کہ فکس تاریخ نہیں دے سکتے ہیں، وقت لگ جائے گا جس پرچیئرمین کمیٹی امین الحق نے کہا کہ تمام چیزوں کو تیزی کے ساتھ کریں تاکہ اگلے سال تک فائیو جی لانچ ہو جائے۔

    وزارت آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام حکام نے ای آفس پر قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ وزیراعظم کے نوٹس کے بعد ای آفس پر عملدرآمد تیز ہوگیا ہے آج سے کسی وزارت سے مینول سمری وزیراعظم کو نہیں جائے گی وزیر اعظم کے پاس آج یکم اکتوبر سے صرف ای آفس کے ذریعے سمری جائے گی جبکہ سی ای او نیشنل آئی ٹی بی بورڈ نے کہا کہتمام وزارتوں میں ای آفس کا فٹ پرنٹ موجود ہیچیئرمین کمیٹی امین الحق نے کہا کہ وزارتیں جلد از جلد ای آفس پر مکمل عملدرآمد کا آغاز کریں۔

    پی ٹی سی ایل حکام نے قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ62 فیصد شیئر حکومت کے پاس ہیں، 26 فیصد شیئر اتصلات گروپ کے پاس پیں800 ملین ڈالر 2006 سے اتصلات گروپ نے حکومت کو ادا کرنے ہیں، اس مسئلہ کے حل کے لیے فنانس منسٹر کی چیئر میں کمیٹی کام کررہی ہے۔

    اس  پر مختار برتھ نے کہا کہ پی ٹی سی ایل نے کتنی پراپرٹیز کی لیزنگ کی پی ٹی سی ایل حکام نے بتایا کہ پی ٹی سی ایل نے کوئی پراپرٹی لیز آؤٹ نہیں کی جس پرمختار ملک نے کہا کہ پی ٹی سی ایل کی زمین پر پٹرول پمپ اور پلازے بنے ہوئے ہیں،  حکام پی ٹی سی ایل نے بتایا کہ جو پراپرٹیز فارغ پڑی تھیں انہیں کرائے پر دیا گیا ہے۔

    کمیٹی ممبر مختار ملک نے کہا کہ کیا ان پراپرٹیز کو کرائے پر دینے کیلیے کوئی اشتہار دیا گیا کیا اس کرائے میں سے منافع حکومت کو جاتا ہے ، 2005 کے بعد کتنے اتصلات گروپ نے پی ٹی سی ایل کے اثاثہ رینٹ پر دیے ہیں؟ چیئرمین کمیٹی نے ہدایت کی کہ اس حوالے سے آئندہ اجلاس میں تفصیلات فراہم کردیں جس پر وزارت آئی ٹی حکام نے کہا کہ فنانس منسٹر کی بھی کمیٹی بنی ہوئی ہے، اس کی رپورٹ کمیٹی کو دے دیتے ہیں۔

    کمیٹی ممبر ذوالفقار بھٹی نے کہا کہ کسٹمرز کی نہ سروس بہتر ہوئی ہے، نہ کوئی ریونیو بڑھا ہے پی ٹی سی ایل کی جب سے نجکاری ہوئی ہے، شکایت کرنے کے بعد کوئی آتا تک نہیں ہے جس پر کمیٹی نے پی ٹی سی ایل کی پراپرٹیز کو لیز اور کرائے پر دینے کی تفصیلات طلب کرلیں۔

    قائمہ کمیٹی نے پی ٹی سی ایل کو کوالٹی بہتر بنانے کے لیے اقدامات کی سفارش کردی ہے کمیٹی ممبر عمیر نیازی نے کہا کہ یوفون کی سروس کی کوالٹی بھی نہیں ہے جس پر چیئرمین کمیٹی امین الحق نے کہا کہ پی ٹی سی ایل اپنا معیار اور سروسز بہتر بنانے کے لیے کام کرے۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      انسانی مزدوروں کا مستقبل خطرے میں؟ شیاؤمی کا ہیومنائیڈ روبوٹ 98 فیصد کامیاب

      "گلیکسی اَن پیکڈ ڈیوائسز لانچ سے پہلے لیک ہو گئیں۔”

      لاہور میں ٹریفک کی نگرانی کے لیے اے آئی سے چلنے والا ڈرون سسٹم متعارف کروا دیا گیا۔

      تازہ ترین

      بشریٰ انصاری کی حمایت نہ کرنے کا معاملہ زارا نور عباس کا مؤقف سامنے آگیا

      مارچ کی تیاری مکمل، عمران خان کی رہائی سمیت 3 مطالبات ہیں: پی ٹی آئی

      سونے کی قیمت میں پھر اضافہ 10 گرام سونا 3 لاکھ 80 ہزار کے قریب

      رونالڈو کے حق میں پیئرز مورگن بول پڑے، ہیری کے انکل کو خبردار کردیا

      پی ایس ایکس میں زبردست سیل آف، 1332 پوائنٹس کی کمی

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.