تازہ تر ین

پی ٹی آئی احتجاج؛ فیض آباد پر پولیس کیساتھ تصادم کا مقدمہ، 250 ملزمان نامزد

 راولپنڈی: فیض آباد پر پولیس کے ساتھ تصادم کا پہلا مقدمہ درج کرلیا گیا، جس میں 250 ملزمان کو نامزد کیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق ڈی چوک احتجاج کے لیے آنے والوں کا فیض آباد پر پولیس کے ساتھ تصادم ہوا، جس کا مقدمہ تھانہ صادق آباد میں درج کرلیا گیا ہے۔ پولیس نے 17 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے جب کہ 250 ملزمان کو مقدمے میں نامزد کیا گیا ہے۔

مقدمہ انسداد دہشت گردی ایکٹ کی دفعہ 7 کے تحت درج کیا گیا ہے، جس کے مطابق مظاہرین کے تشدد و پتھراؤ سے 3 پولیس اہلکار شدید زخمی ہوئے جب کہ مظاہرین نے پولیس پٹرولنگ گاڑی بھی توڑ دی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain