تازہ تر ین

ناگا چیتنیا کو سامنتھا رُتھ پربھو کو ‘سابقہ شریک حیات’ کہنے پر تنقید کا سامنا

 ممبئی: مشہور اداکار ناگا چیتنیا کو حال ہی میں اپنی سابقہ اہلیہ سامنتھا رُتھ پربھو کو ’سابقہ شریک حیات‘ کہنے پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

ناگا چیتنیا نے یہ بیان اپنے اور سامنتھا کے طلاق کے حوالے سے وضاحت دیتے ہوئے دیا تھا، جو کہ ایک سیاسی سازش قرار دی جا رہی تھی۔ ان کی اس اصطلاح کو سامنتھا کے مداحوں نے ناپسند کیا۔

یہ تنازعہ اس وقت شروع ہوا جب ایک بھارتی سیاستدان کونڈا سوریخا نے دعویٰ کیا کہ سامنتھا اور ناگا چیتنیا کی طلاق ایک سیاسی سازش کا نتیجہ تھی، جس میں سامنتھا کو بلیک میل کیا گیا تھا۔

اس بیان کے بعد دونوں ستاروں نے وضاحتیں پیش کیں، سامنتھا نے سیاستدان کو عزت کے ساتھ جواب دیا، جبکہ ناگا چیتنیا نے اپنے بیان میں سامنتھا کو ’سابقہ شریک حیات‘ کہہ کر ذکر کیا۔

سامنتھا اور ناگا چیتنیا کی طلاق 2021 میں ہوئی تھی، اور دونوں نے اس معاملے کو باہمی فیصلہ قرار دیا تھا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain