تازہ تر ین

کوئی پاکستانی عالیہ بھٹ کہے تو خوشی ہوتی ہے، ہانیہ عامر

 ممبئی: اداکارہ ہانیہ عامر کا کہنا ہے کہ کوئی انہیں عالیہ بھٹ کہے تو اچھا لگتا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ ہانیہ عامر نے کچھ عرصہ قبل دئیے گئے انٹرویو میں بالی ووڈ اسٹار عالیہ بھٹ کے لیے اپنی پسندیدگی کا اظہارکیا۔ ہانیہ عامرکا کہنا تھا کہ کوئی مجھے عالیہ بھٹ سے مشابہہ قرار دیتا ہے تو خوشی ہوتی ہے۔

ہانیہ عامر نے اپنے کامیاب کیرئیر کا کریڈٹ عالیہ بھٹ کو دیتے ہوئے کہا کہ مجھے بہت سے پروجیکٹس صرف اس وجہ سے ملے کہ میری شکل عالیہ بھٹ سے ملتی ہے۔ اگر کوئی برانڈ بھارت میں عالیہ بھٹ سے معاہدہ کرتا ہے تو پاکستان میں وہ  مجھے لیتے ہیں۔

ہانیہ عامر کا کہنا تھا کہ عالیہ بھٹ بہت با صلاحیت  اور زبردست اداکار ہیں جبکہ دپیکا پڈکون اور رنبیرکپور بھی مجھے پسند ہیں۔ ہانیہ عامر بھارت میں بھی بہت مقبول ہیں۔ گزشتہ دنوں ان کی بھارتی گلوکار دلجیت دوسانج کے برطانیہ میں کنسرٹ کی تصاویر اور ویڈیوز بھی وائرل ہوگئی تھیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain