پاکستانی اداکار احد رضا میر اور اداکارہ رمشا خان کے نئے رومانوی فوٹوشوٹ تعریف کی بجائے تنقید کا مرکز بن گیا۔
رمشا خان اور احد رضا میر کی چند تصاویر اور ویڈیوز زیرِ گردش ہیں جن میں دونوں ایک دوسرے کے ساتھ رومانوی لمحات گزاتے نظر آرہے ہیں۔
وائرل ہونے والی یہ تصاویر اور ویڈیوز پاکستان کے معروف فیشن ڈیزائنر عاصم جوفا کی نئی کلیکشن وصل کے لیے کروایا گیا فوٹوشوٹ ہے۔
اس فوٹوشوٹ میں احد رضا میر اور رمشا خان مختلف فینسی ملبوسات پہنے نظر بھرپور ناز و انداز میں نظر آئے۔
اس فوٹوشوٹ میں کہیں احد رضا میر اور رمشا خان ٹوئننگ کرتے ہوئے مرون ملبوسات پہلے نظر آئے تو کہیں دونوں نے سیاہ لباس پہنے۔
ایک ویڈیو میں رمشا خان سیاہ پشواس پہنی نظر آئیں تو احد رضا میر نے آئیوری قمیص کھڑے پاجامے کے ساتھ واسکٹ پہنی۔
وائرل ویڈیو میں رمشا خان اور احد رضا میر بے شمار مومبتیوں کے درمیان چلتے ہوئے نظر آئے اور ایک دوسرے کو دیکھ کر کبھی مسکراتے تو کبھی احد رضا میر رمشا خان کے کان میں سرگوشی کرتے دکھے۔
دونوں ستاروں کا یہ فوٹوشوٹ سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید تنقید کی زد میں ہے اور اس کی وجہ جوڑی کے لیے صارفین کی ناپسندیدگی ہے۔
صارفین احد رضا میر اور رمشا خان کی جوڑی کو پسند نہیں کر رہے ہیں اور اس کی وجہ احد رضا میر کی ماضی میں ہونے والی شادی ہے جو سجل علی کے ساتھ ہوئی تھی لیکن اب دونوں طویل عرصے سے ایک ساتھ نہیں رہ رہے ہیں۔
متعدد سوشل میڈیا صارفین تصاویر اور ویڈیوز کے کمنٹ سیکشن میں یہ اندازہ لگاتے نظر آرہے ہیں کہ ممکنہ طور پر سٹار جوڑی نے یہ فوٹوشوٹ کروا کر اپنے ریلیشن شپ کو آفیشل کر دیا ہے۔
جہاں ڈرامہ یقین کا سفر کی وجہ سے احد رضا میر کو پسند کرنے والے مداح فوٹوشوٹ پر تنقید کر رہے ہیں وہیں ان کے ڈرامے ہم تم کو پسند کرنے والے پرستار اس فوٹوشوٹ کی تعریف بھی کرتے دکھ رہ رہے ہی