تازہ تر ین

شدید تنقید کے بعد بگ باس 18 سے گدھا ہٹا دیا گیا

 ممبئی: بھارت کے رئیلٹی شو بگ باس 18  سے شدید تنقید کے بعد گدھا ہٹا دیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق جانوروں کے حقوق کے لیے کام کرنے والی تنظیم پیٹا نے باگ باس 18 کے سیٹ پر گدھے کو قید رکھنے کے خلاف شو کے بنانے والوں کے خلاف شکایت درج کروائی تھی۔

بالی ووڈ کے میگا اسٹار کی میزبانی میں مقبول رئیلٹی ٹی وی بگ باس کے 18 ویں سیزن میں گدھے کی اینٹری ہوئی تھی جس کا نام گدھا راج رکھا گیا تھا۔ گدھے کو سیٹ پر زبردستی رکھنے پر سلمان خان اور شو بنانے والوں کے خلاف لوگوں نے سوشل میڈیا پر سخت غصے کا اظہار کرتے ہوئے گدھے کو سیٹ باہر نکالنے کا مطالبہ کیا تھا۔

جانوروں کے حقوق کی تنظیم پیٹا نے اس سلسلے میں سلمان خان کو ایک خط بھی لکھا تھا جس میں معاملہ کا نوٹس لینے اور شو کے منتظمین سے گدھے کو آزاد کروانے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

بگ باس 18 کے منتظمین نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ گدھے سے متعلق جو تنازع پیدا ہوا اس پر افسوس ہے۔ عوامی احساسات اور مطالبے کو مد نظر رکھتے ہوئے شو کے سیٹ سے گدھے کو ہٹایا جا رہا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain