تازہ تر ین

ڈریکولا کی طرح امریکی خاتون کو بھی لہسن سے مہلک خطرہ

مینیسوٹا: امریکا میں ایک لڑکی کو ڈریکولا جیسی بیماری نے آلیا ہے جس میں لہسن اس کیلئے جان لیوا ثابت ہوسکتا ہے۔ بالکل ایسے ہی جیسے خوفناک فلموں میں ڈریکولا کو لہسن سے دور بھاگتے دکھایا گیا ہے۔

مینیسوٹا کی رہائشی ایک خاتون نایاب “ویمپائر بیماری” میں مبتلا ہیں جس میں اگر وہ لہسن کھاتی ہیں تو یہ جان لیوا بھی ہو سکتا ہے۔

32 سالہ فینکس نائٹنگیل کو نایاب میٹابولک عارضہ ہے جس کے نتیجے میں درد، درد شقیقہ، قبض اور ایک وقت میں کئی دنوں تک الٹی جیسی علامات پیدا ہوتی ہیں۔

خاتون کی یہ حالت سلفر سے الرجی کی وجہ سے پیدا ہوئی ہے جو لہسن میں پایا جاتا ہے اور اگر وہ بہت زیادہ کھا لیں تو یہ مہلک بھی ثابت ہوسکتا ہے۔

افسانوی کہانیوں میں کاؤنٹ ڈریکولا کو یہ عارضہ لاحق ہونے کا بتایا گیا ہے جس نے ویمپائر کے افسانوں کو متاثر کیا جو لہسن اور سورج کی روشنی سے نفرت کرتے ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain