پاکستانی اسٹار ایمن خان نے ماڈرن اسٹائل سرخ جوڑا زیب تن کر کے ہر سو حسن کے جلوے بکھیر دیے۔
معصوم شکل و صورت کی مالک ایمن خان کا شمار پاکستان کی خوبصورت اداکاراؤں کی فہرست میں ہوتا ہے لیکن منیب بٹ کے ساتھ شادی کے بعد سے وہ شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کر چکی ہیں۔
ایمن خان یوں تو شادی سے قبل شوبز انڈسٹری میں اپنی منفرد اداکاری سے خاص مقام حاصل کرچکی تھیں لیکن انہوں نے اپنی نجی و ازدواجی زندگی کو شوبز کی چاق و چوبند کی دنیا پر ترجیح دی اور شوہر منیب بٹ اور دو بیٹیوں امل اور مرال کے ساتھ خوشحال زندگی گزارنا پسند کیا۔
اب ایمن خان طویل عرصے بعد پھر سے ماڈلنگ کرتی نظر آنے لگی ہیں جو ممکنہ طور پر انکی اداکاری کی دنیا میں واپسی کا راستہ بھی نکال لائے۔
ایمن خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ سرخ جوڑے میں ملبوس ہو کر پوز دیتی دکھ رہی ہیں۔
ویڈویو میں ایمن خان نے بھارتی فلم ‘امر سنگھ چمکیلا’ کا مشہور گیت ‘پہلے للکار نال میں ڈر گئی’ لگایا۔
ایمن خان نے کیپشن میں اس جوڑے کے بارے لکھا کہ یہ انکے خود کے کلاتھنگ برانڈ ‘ایم کے ویئرز’ کا شاہکار ہے جو انکے بھائی معاذ اور بھابھی صبا نے انکے ڈیزائن کیا ہے۔