تازہ تر ین

سلمان خان ’چائیلڈ ہوڈ‘ کرش ہیں، حنا آفریدی

ابھرتی ہوئی اداکارہ و ماڈل حنا آفریدی نے اعتراف کیا کہ بالی وڈ دبنگ ہیرو سلمان خان ان کی بچپن کی محبت ہیں، وہ انہیں دل و جان سے چاہتی ہیں، ان پر ہمیشہ فدا رہی ہیں اور ایک سال قبل تک ان سے شادی کرنے کا سوچتی تھیں۔

حنا آفریدی نے اپنے ایک انٹرویو کے دوران بتایا کہ وہ انتہائی مضبوط اعصاب کی مالک ہیں، ان کی تربیت ہی ایسے کی گئی ہے کہ کوئی انہیں کمزور نہ کر سکے، کوئی انہیں توڑ نہ سکے۔

انہوں نے بتایا کہ وہ زندگی میں آج تک نہیں روئیں، یہاں تک کہ رواں برس مئی میں ان کی والدہ کا انتقال ہوا تو بھی وہ نہیں روئیں۔

حنا آفریدی کے مطابق وہ پشاور کے بجائے ملتان میں اس لیے پیدا ہوئیں کہ انہوں نے سوچا پورا حسن پشاور میں پیدا ہو رہا ہے، کچھ ملتان میں بھی پیدا ہو۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے ایک بار پھر بتایا کہ وہ بچپن میں پاک فوج میں جانا چاہتی تھیں اور انہوں نے آرمی میں جانے کے لیے متعدد ٹیسٹس بھی دیے لیکن تمام ٹیسٹس میں وہ فیل ہوئیں۔

اداکارہ نے ایک اور سوال کے جواب میں اعتراف کیا کہ ماڈلنگ کے مقابلے اداکاری زیادہ مشکل ہے، ماڈلنگ میں صرف خوبصورت انداز میں واک کرنا، اچھے انداز میں کھڑا ہونا اور ادائیں دکھانا ہوتا ہے لیکن اداکاری میں خود کو ڈھالنا بھی پڑتا ہے۔

محبت کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر حنا آفریدی کا کہنا تھا کہ ایسا نہیں کہ انہیں کبھی محبت نہیں ہوئی لیکن فی الحال ان کے پاس محبت کے لیے وقت نہیں۔

ایک اور سوال کے جواب میں حنا آفریدی نے اعتراف کیا کہ بولی وڈ دبنگ ہیرو سلمان خان بچپن سے ان کا کرش رہے ہیں، وہ ان پر بچپن سے ہی فدا ہیں۔

انہوں نے سلمان خان کو اپنی بچپن کی محبت بھی قرار دیا اور کہا کہ وہ انہیں دل و جان سے چاہتی ہیں اور چاہتی رہیں گی۔

ان کا کہنا تھا کہ ایک سال قبل تک وہ یہ بھی سوچتی تھیں کہ سلمان خان سے موقع ملنے پر شادی بھی کریں گی لیکن اب وہ ایسا نہیں سوچتیں، کیونکہ وہ جان چکی ہیں کہ ان کی اور سلمان خان کی شادی نہیں ہو سکتی۔

حنا آفریدی نے مزید کہا کہ اگر انہیں موقع ملا تو وہ لازمی طور پر سلمان خان کے ساتھ کام کریں گی اور یہ کہ ہر پاکستانی اداکار کی خواہش ہے کہ وہ بالی وڈ میں جاکر کام کرے، یہ الگ بات ہے کہ بعض افراد اس خواہش کا اظہار نہیں کرتے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain