پاکستانی ڈراما انڈسٹری کی اداکارہ اور رقاصہ زارا نور عباس نے فیشن سینس پر تنقید کرنے والوں کو کھری کھری سنا دی۔
ڈراما ’خاموشی‘ ، ’عہدِ وفا‘ اور ’پھانس‘ جیسے ڈراموں میں بہترین اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ زارا نور نے اداکار اسد صدیقی سے دسمبر 2017 ء میں شادی کی تھی، دونوں کی یہ دوسری شادی ہے۔
اسد صدیقی سے شادی کے بعد زارا نور عباس رواں سال ایک ننھی پری کی ماں بنی ہیں جس کے بعد سے ان کے چہرے پر منفرد خوشی دیکھنے کو ملتی ہے۔
زارا نور عباس اپنے خاندان کی واحد لڑکی نہیں جنکا تعلق شوبز انڈسٹری سے ہے بلکہ انکی والدہ اسماء عباس اور خالہ بشریٰ انصاری اس فیلڈ کی مشہور اداکارائیں ہیں جبکہ انکے شوہر اسد بھی اداکاری کی دنیا سے ہی وابستہ ہیں۔
زارا نور عباس جو اداکاری کیساتھ ساتھ رقص کی بھی دلدادہ ہیں اور آئے دن اپنی وائرل ویڈیوز سے سوشل میڈیا پر رونق لگائے نظر آتی ہیں وہیں زندگی کو کھل کر جینے کا یہی شوق انہیں کبھی کبھی تنقید کی زد میں بھی لے اتا ہے۔
حال ہی میں فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر زارا نور عباس سے پوسٹ شیئر کی جس میں انہیں جینز اور شرٹ میں ملبوس پوز دیتے دیکھا گیا۔
جینز اور نیٹ کے اپر کیساتھ اداکارہ نے سفید شرٹ زیب تن کی ہوئی تھی جبکہ گلے میں منفرد چوکرز اور فیشن اسٹائل اس بار مداحوں کو اپنے سحر میں مبتلا کرنے میں ناکام ہوگیا۔
زارا نور عباس کی یہ تصاویر جیسے ہی سوشل میڈیا کی زینت بنی مداحوں کی جانب سے اداکارہ کے فیشن پر بے شمار تنقید ہوگئی کسی نے ان کے لباس کو نامناسب قرار دیا، وہیں انہیں زائد العمر کی خاتون بھی قرار دیا اور لکھا کہ اداکارہ فضول میں نوجوان لڑکی بننے کی ناکام کوشش کرتی دکھائی دیتی ہیں۔
ایک مداح نے ان کی پوسٹ پر کمنٹ کیا کہ اداکارہ کو لباس پہننے کا کوئی سینس نہیں، جس پر زارا نور عباس نے کمنٹ کرنے والی لڑکی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے انہیں کرارا جواب دیا۔
زارا نور عباس نے مداح کو جواب دیا کہ وہ محدود ذہنیت اور سوچ کی مالک ہیں، اس لیے انہیں اداکارہ کا لباس اچھا نہیں لگ رہا۔
ساتھ ہی اداکارہ نے انہیں جواب دیا کہ اب اپنی مرضی سے زندگی گزارنے اور لباس پہننے کی اجازت بھی وہ کمنٹس کرنے والے لوگوں سے لیں؟
اسی طرح لباس پہننے کی سینس نہ دینے اور لباس کو تبدیل کرنے کا طعنہ دینے والی لڑکی کو بھی زارا نور عباس نے کرارا جواب دیا۔
مداح لڑکی نے اداکارہ کو مشورہ دیا کہ وہ اپنا لباس تبدیل کریں، انہیں لباس پہننے کا سینس نہیں، اس پر زارا نور عباس نے لڑکی کو اپنی سوچ اور دماغ تبدیل کرنے کا مشورہ دیا اور لکھا کہ انہیں کس طرح کی کوئی عقل نہیں۔
ایک اور صارف نے اداکارہ کے لباس اور فیشن پر تنقید کرتے ہوئے اداکارہ کو مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ وہ فیشن ضرور کریں لیکن خود کو پاگل نہ بنائیں۔
اس پر زارا نور عباس نے بھی مداح کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے ان سے سوال کیا کہ انہیں کس نے بتایا کہ وہ نارمل انسان ہیں؟
زارا نور عباس کی جانب سے تنقید کرنے والوں کو کرارے جواب دیے جانے کے اسکرین شاٹس وائرل ہوگئے اور بعض مداحوں نےایسے جوابات دینے پر اداکارہ کی تعریفیں بھی کیں۔