تازہ تر ین

فردوس جمال نے بڑھاپے میں اپنی فیملی کو چھوڑ دیا

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے سینیئر اداکار فردوس جمال نے انکشاف کیا ہے کہ کینسر کا شکار ہونے کے باوجود وہ اس عمر میں اپنی فیملی کو چھوڑ چکے ہیں۔

فردوس جمال ایک مشہور پاکستانی ٹیلی ویژن، تھیٹر اور فلم اداکار ہیں، انہوں نے اپنے مشہور ٹیلی ویژن پروجیکٹس کے ذریعے بہت شہرت حاصل کی ہے جن میں وارث، منچلے کا سودا، سائبان سیشے کا، آنا اور پیارے افضل جیسے ہٹ سیریلز شامل ہیں۔

فردوس جمال کے دو بیٹے اور ایک بیٹی ہے، دسمبر 2022 میں اداکار کو کینسر کی تشخیص ہوئی تھی تاہم اب وہ اپنی بیماری سے کافی حد تک صحت یاب ہو چکے ہیں۔

فردوس جمال نے حال ہی میں یوٹیوب اور ڈیجیٹل کانٹینٹ کری ایٹر عنبرین فاطمہ کو ایک انٹرویو دیا جس میں انہوں نے بتایا کہ وہ اپنے خاندان کو چھوڑ کر تنہائی میں چلے گئے ہیں۔

تنہا رہنے سے متعلق سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ جب تک میں ایکٹیو تھا ان کے ساتھ تھا میں نے بچوں کی پرورش سمیت تمام تر ذمہ داریاں اٹھائیں لیکن کینسر کا شکار ہونے کے بعد میں کسی پر بوجھ نہیں بننا چاہتا تھا۔

دورانِ گفتگو فردوس جمال نے بتایا کہ میں نے بیماری کا شکار بننے کے بعد اپنے خاندان کو چھوڑ دیا ہے کیونکہ میں نہیں چاہتا تھا کہ میری وجہ سے میری فیملی پریشان ہو، مجھے یہ پسند نہیں اور صرف اللہ پر بھروسہ رکھتا ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ کبھی کبھی آپ دوسروں کے درد کی وجہ بن جاتے ہیں اور میں یہ نہیں چاہتا تھا کہ مجھے دیکھ کر انہیں اذیت ہو، اس کے علاوہ میرے بچے اب سیٹیلڈ ہیں، میں جانتا ہوں کہ وہ اپنے بل بوتے پر اچھا کام کررہے ہیں۔

اپنے خاندان کے ردعمل کے بارے میں بات کرتے ہوئے فردوس جمال نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ میری فیملی میرے بغیر کافی پرسکون ہے، مجھے ہمیشہ سے تنہائی کا بہت شوق رہا ہے اور اب میں صرف اپنی وجہ سے دوسروں کے لیے رکاوٹیں پیدا نہیں کرنا چاہتا۔

اپنے متنازع بیانات کے بعد ہم ٹی وی کی جانب سے پابندی کے بارے میں بات کرتے ہوئے فردوس جمال نے کہا کہ ‘ہم ٹی وی یا کوئی اور شخص انسانیت کو دینے والا نہیں، اللہ انسانوں کو رزق دیتا ہے اور مجھے بہت کام، کامیابی اور عزت ملی ہے۔

اپنے بیانات اور ردعمل کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں اداکاروں کے حوالے سے اپنی رائے پر قائم ہوں کیونکہ میں نے وہی کہا جو میں نے محسوس کیا۔ میں نے اپنے جذبات کو نہیں چھپایا، میرے بچوں یا دوسروں کی اپنی رائے ہو سکتی ہے۔ میں صرف اپنی طرف سے بات کر سکتا ہوں اور مجھے اپنے جذبات یا خیالات کو چھپانے کی عادت نہیں ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain