بالی ووڈ اداکار کارتک آریان نے مسلسل کام کی رفتار سے تھکن محسوس کرنے کا انکشاف کیا ہے۔
ایک انٹرویو میں انہوں نے بتایا کہ 33 سال کی عمر میں انہوں نے کامیابیاں تو حاصل کیں مگر انہیں کبھی پیچھے بیٹھ کر اپنی کامیابیوں پر غور کرنے کا موقع نہیں ملا۔
کارتک آریان کا کہنا تھا، “لگتا ہے کہ میں کسی ایسی دوڑ میں ہوں جس کی کوئی اختتام نہیں۔” انہوں نے مزید کہا کہ انہیں اکثر “مونولوگ گائے” کہہ کر پکارا جاتا ہے، مگر وہ اب مختلف کرداروں میں اپنی صلاحیت دکھانا چاہتے ہیں۔
آریان نے اعتراف کیا کہ وہ “ورکاہولک” ہیں اور انہیں زندگی میں کام کے علاوہ اور کچھ آتا ہی نہیں۔ انہوں نے اپنے ابتدائی دنوں کی یادوں کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ جب انہیں پہلی بار عوامی پہچان ملی، تو انہیں بے حد خوشی ہوئی۔ انہوں نے یہاں تک کہا کہ، “میں جان بوجھ کر مالز میں گھومنے جاتا تھا تاکہ لوگ مجھے پہچانیں۔”
پیشہ وارانہ طور پر کارتک آریان کی نئی فلم بھول بھلیاں 3، جس کی ہدایت انیس بزمی نے دی ہے، یکم نومبر کو دیوالی کے موقع پر ریلیز ہونے جا رہی ہے اور اس کا مقابلہ روہت شیٹی کی فلم سنگھم اگین سے ہوگا۔