تازہ تر ین

درِفشاں اور وہاج علی کی جوڑی نے دھوم مچادی

پاکستانی خوش شکل اداکارہ درِفشاں کے ساتھ خوبرو اداکار وہاج علی کی جوڑی کو مداحوں نے ‘سپر ہٹ’ قرار دے دیا۔

درِفشاں سلیم ان دنوں پاکستانی شوبز انڈسٹری پر راج کر رہی ہیں اور اسکی خاص وجہ ان کی حقیقت پسند اداکاری کے علاوہ ان کا آسمان چھوتا حسن بھی ہے۔

اداکارہ جس بھی اداکار کے ساتھ کاسٹ کی جارہی ہیں وہ جوڑی ناظرین کی جانب سے بے حد پسند کی جارہی ہے اور اسکی ایک مثال ڈراما ’عشق مرشد‘ میں درِ فشاں کی اداکار بلال عباس کے ساتھ جوڑی ہے۔

اگرچہ اب تک درِفشاں سلیم کے ساتھ سب سے زیادہ پسند کیے جانے والے اداکار بلال عباس ہی ہیں لیکن اب مداحوں کو درِفشاں کے ساتھ وہاج علی کی جوڑی بھی بھا گئی ہے۔

درِفشاں سلیم اور وہاج علی کو یکجا کرنے والی پاکستانی معروف فیشن ڈیزائنر ‘ماریہ بی’ ہیں جنکے کلاتھنگ برانڈ کی نئی کلیکشن ‘ان اسٹیچڈ ونٹر لکس’ کیلئے دونوں ستاروں نے ایک دوسرے کا ہاتھ تھاما۔

شوٹ کی وائرل ویڈیو میں کہیں درِفشاں سلیم نے وہاج علی کا ہاتھ تھام رکھا ہے تو کہیں دونوں قدم سے قدم ملا کر چلتے دکھ رہے ہیں۔

اس فوٹوشوٹ میں درِفشاں سلیم سرمئی جوڑا پہنی نظر آئیں جبکہ وہاج علی سیاہ سوٹ اور سفید شرٹ میں ملبوس دکھے۔

اس دلکش فوٹوشوٹ کے کمنٹ سیکشن میں سوشل میڈیا صارفین کی ایک بڑی تعداد پاکستانی ہدایتکار اور پروڈیسرز کو اس جوڑی کو ایک ساتھ کسی پراجیکٹ میں کاسٹ کرنے کی خواہش کا اظہار کرتے دکھ رہے ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain