رواں سال جون میں بین المذاہب شادی کرکے اپنے دیرینہ دوست ظہیر اقبال کیساتھ نئے باب کا آغاز کرنے والی بھارتی اداکارہ سوناکشی سنہا کے حاملہ ہونے کی خبریں سرگرم ہوگئیں۔
23 جون کو سول میرج ایکٹ کے تحت شادی کرنے والی اداکارہ سوناکشی سنہا کو مسلمان دوست سے بین المذاہب شادی پر بھارت میں کافی زیادہ ٹرول کیا گیا۔
تاہم تمام تنقید کرنے والوں کی پرواہ کیے بغیر سوناکشی نے ظہیر اقبال کے ہمراہ اپنے 7 سالہ ریلیشن شپ کو شادی کے بندھن میں بدل کرکے مداحوں کے دل جیت لیے۔
حال ہی میں بالی وڈ کی دبنگ اداکارہ سوناکشی سنہا نے شوہر و اداکار ظہیر اقبال کے ہمراہ اپنا پہلا کروا چوتھ کا تہوار بھی شاندار انداز میں منایا تاہم اب وہ اپنے شوہر کے ہمراہ مختلف دیوالی پارٹیز میں رونق لگائے نظر آرہی ہیں۔
لیکن اسی کے ساتھ سوناکشی دیوالی میں شرکت سے قبل اپنی تیاریاں لمحہ بہ لمحہ انسٹاگرام اکاؤنٹ کی زینت بھی بنارہی ہیں۔
حال ہی میں سوناکشی سنہا نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر پوسٹ شیئر کی جس میں انہیں لال انار کلی جوڑے میں ملبوس اپنے شوہر ظہیر جوکہ نیلا کرتہ اور سفید پاجامہ میں ملبوس تھے ان کیساتھ پوز دیتے دیکھا گیا۔
سوناکشی کا یہ لباس شیشے کے کام سے مزین تھا جو خوبصورتی میں اپنی مثال آپ لگ رہا تھا جبکہ اس لُک میں سوناکشی کا مبینہ طور پر ’بے بی بمپ’ واضح طور پر نظر آرہا تھاجس کی وجہ سے افواہیں شروع ہوگئیں کہ یہ جوڑا اپنے پہلے بچے کی توقع کر رہا ہے۔
ساتھ ہی دیگر جھلکیوں میں سوناکشی اپنے پالتو کتے کیساتھ بھی پوز دیتی نظر آرہی ہیں۔
خوبصورت لمحات کو کیمرے میں قید کرتے ہوئے سوناکشی نے کیپشن میں لکھا کہ ،’Guess the pookie’ ساتھ ہی دوسری پوسٹ کے کیپشن میں سوناکشی نے اپنے پسندیدہ گانے کے بول واضح کیے کہ،’Bhooli atthani si bachpan ke kurte mein se mili tu’.
جیسے ہی تصاویر سوشل میڈیا کی زینت بنیں کمنٹس کے سیکشن میں مداحوں کے ردعمل اور مبارکباد کے پیغامات کی بھرمار ہوگئی۔
ایک مداح نے لکھا، ’حمل کی مبارکباد!’۔
جبکہ دوسرے نے لکھا، ’جلد ہی چھوٹے بچے کے لیے مبارکباد’۔
واضح رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے جب سوناکشی اور ظہیر کے بارے میں حمل کی افواہیں سنائی دیں اس سے قبل بھی انہیں اسپتال میں دیکھا گیا تھا، جس کی وجہ سے مداح یہ سوچنے پر مجبور ہوگئے کہ کیا وہ بچے کی توقع کر رہی ہیں؟
بعدازاں اداکارہ سوناکشی نے اس افواہ کو ایک انٹرویو کے دوران جلد ہی ختم کر دیااور کہا کہ ’کیا اب ہم ہسپتال نہیں جا سکتے؟ کیونکہ جیسے ہی ہم باہر نکلتے ہیں، لوگوں کو لگتا ہے کہ میں حاملہ ہوں۔’