اسلام آباد:فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر)رواں مالی سال2024-25 کے پہلے چار ماہ(جولائی تا اکتوبر) اور گزشتہ ماہ(اکتوبر 2024) کیلئے مقرر کردہ ٹیکس وصولیوں کے اہداف حاصل کرنے میں ناکام ہوگیا
فیڈرل بورڈ آف ریونیو کو گذشتہ ماہ(اکتوبر) میں 111 ارب روپے جبکہ رواں مالی سال2024-25 کے پہلے چار ماہ کے دوران 191ارب روپے کے ریونیو شارٹ فال کا انکشاف ہوا ہے۔
جبکہ اس سے قبل پہلی سہہ ماہی میں بھی ایف بی آر ٹیکس وصولیوں کا ہدف حاصل نہیں کر سکا تھا، چار ماہ میں شارٹ فالبڑھ کر 191ارب روپے ہوگیا ہے۔
شارٹ فال کے باعث آئی ایم ایف کے ساتھ طے پانے والی شرائط کے مطابق آنے والے مہینوں میں اضافی ریونیو اکٹھا کرنے کیلئے منی بجٹ کے امکانات بڑھ گئے ہیں، جس سے عوام کی مشکلات بڑھنے کا خدشہ ہے۔
فیڈرل بورڈ آف ریونیو نےگزشتہ ماہ(اکتوبر ر2024) میں مجموعی طور پر 879ارب روپے کی عبوری ٹیکس وصولیاں کی ہیں
جو کہ اکتوبر 2024 کیلئے مقرر کردہ 990ارب روپے کی ٹیکس وصولیوں کے ہدف کے مقابلے میں 111ارب روپے کم ہیں۔
فیڈرل بورڈ آف ریونیو ( ایف بی آر)نے رواں مالی سال 2024-25کے پہلے چار ماہ(جولائی تا اکتوبر)میں مجموعی طور پر 3441ارب روپے کی عبوری خالص ٹیکس وصولیاں کی ہیں۔
جو کہ رواں مالی سال کے پہلے چار ماہ کیلئے مقررکردہ3632ارب روپے کی ٹیکس وصولیوں کےہدف کے مقابلے میں191ارب روپے کم ہیں۔