بالی وڈ کے ‘بادشاہ’ شاہ رخ خان کی 59ویں سالگرہ کے اگلے روز انکی رہائشگاہ ‘منّت’ کے باہر سنّاٹا دیکھ کر سب دنگ رہ گئے۔
بھارتی فلم نگری میں ‘کنگ اف رومانس’ کہلائے جانے والے شاہ رخ خان نے 2 نومبر کو اپنے 59ویں جنم دن پر مداحوں کے ساتھ مخصوص فلمی انداز میں سالگرہ کا جشن منایا۔
شاہ رخ خان نے سالگرہ کے موقع پر اپنے فین کلبز کیجانب سے منعقدہ تقریب میں مداحوں کے درمیان باہیں پھیلا کر مخصوص انداز میں سالگرہ کا جشن منایا۔
تقریب کی تصویر انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے شاہ رخ خان نے ہر سال کی طرح اس سال بھی اپنے اُن تمام مداحوں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا جنہوں نے اُن سے ملاقات کے لیے اس تقریب میں شرکت کی اور ان لوگوں کیلئے بھی محبت کا اظہار کیا جو تقریب میں شریک نہ ہو سکے۔
جہاں فینز شاہ رخ خان کے 59 سال کے ہوجانے پر جشن مناتے نظر آئے وہیں سوشل میڈیا پر ایک ایسی ویڈیو وائرل ہوگئی جس کو دیکھ کر سب افسردہ ہوگئے۔
دراصل سالگرہ کے اگلے روز 3 نومبر شاہ رخ خان کی رہائشگاہ ‘منّت’ کے باہر انکے فینز کا مجمع نہیں ہے بلکہ سنّاٹا پڑا ہے۔
وہ جگہ جہاں کنگ خان کے چاہنے والے انکی ایک جھلک اور انکا خاص پوز دیکھنے آتے تھے وہاں سیکیورٹی ہائی ہے اور فینز کو وہاں آنے کی اجازت نہیں دی گئی ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اگرچہ خان کے گھر کے باہر سنّاٹا ضرور پڑا ہے لیکن انہوں نے اس دن انکو سیکیورٹی مہیا کرنے والی ممبئی پولیس میں میٹھائی کے ڈبے تقسیم کیے ہیں۔
شاہ رخ خان نے پہلی مرتبہ اپنی سالگرہ کے موقع پر گھر کے سامنے موجود فینز کو اپنی جھلک دکھانے اور پوز دینے سے ممبئی پولیس نے ہی منع کیا جس کی وجہ حال ہی میں بابا صدیقی کا قتل ہے جسک ے بعد شاہ رخ خان کی سیکیورٹی بڑھا دی ہے۔