تازہ تر ین

قائد اعظم کی پہلی تنخواہ کتنی تھی اور ٹیکس کتنا کاٹا گیا تھا؟ سلپ سامنے آگئی

بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی نئی قائم ہونے والی ریاست (پاکستان) کے پہلے گورنر جنرل کی حیثیت سے وصول کی جانے والی تنخواہ کی سلپ سامنے آگئی۔

بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح نے 15اگست 1947 سے 11 ستمبر 1948 اپنی وفات تک پاکستان کے پہلے گورنر جنرل کے طور پر خدمات انجام دیں۔

ڈاکٹر سعد خان کی کتاب قائد اعظم محمد علی جناح کی دولت، جائیداد ، وصیت کا حوالہ دیتے ہوئے سینئر صحافی حامد میر نے انکشاف کیا کہ قائداعظم کی ماہانہ تنخواہ 10,416 روپے اور 10 آنے تھی۔جس پر وہ ماہانہ 2,291 روپے ٹیکس اور 3,190 روپے بطور سپر ٹیکس ادا کرتے تھے۔جس سے آنے والی نسلوں کے لئے ایک بہترین مثال قائم ہوئی۔

جبار مرزا کی کتاب قائد اعظم اور پاکستان کی مسلح افواج کا حوالہ دیتے ہوئے حامد میر کا کہنا تھا کہ قائداعظم فوج کی اہمیت کو بخوبی جانتے تھے اس لیے انہوں نے کاکول ملٹری اکیڈمی قائم کی اور رسالپور میں ایئر فورس اکیڈمی کا افتتاح بھی کیا۔

فاطمہ جناح نے 14 اپریل 1948 کو گورنر ہاس پشاور میں سول افسران سے قائداعظم کے خطاب کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ کبھی بھی کسی سیاسی جماعت یا رہنما کی حمایت نہ کریں کیونکہ یہ ان کا کام نہیں ہے۔

گورنر جنرل کے طور پر، قائد اعظم محمد علی جناح نے ان لاکھوں مسلمان تارکین وطن کی مدد کے لیے انتھک محنت کی جو دونوں ریاستوں کی آزادی کے بعد ہمسایہ ملک ہندوستان سے پاکستان ہجرت کرکے پہنچے تھے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain