بالی وڈ اسٹار ابھیشیک بچن کئی عرصے سے اپنی ذاتی زندگی کی وجہ سے سرخیوں میں ہیں۔
ابھیشیک نے مختصر وقت تک ڈیٹنگ کرنے کے بعد 2007 میں سابقہ مس ورلڈ ایشوریا رائے سے شادی کی تھی جس کے بعد 16 نومبر 2011 کے ہاں ان کی پہلی اولاد بیٹی ارآدھیا بچن کی پیدائش ہوئی تھی۔
تاہم کچھ برسوں سے یہ قیاس آرائیاں عروج پر ہیں کہ ابھیشیک اور ایشوریہ کی ازدواجی زندگی مسائل کا شکار ہے لیکن جوڑے نے ان افواہوں پر کبھی رد عمل ظاہر نہیں کیا، اس کے باوجود یہ افواہیں تھمنے کا نام نہیں لے رہیں۔
اس سب کے درمیان ابھیشیک اور نمرت کور کی ڈیٹنگ کے بارے میں خبروں نے تمام توجہ مبذول کر لی، خیال کیا جاتا ہے کہ ان تمام افواہوں میں کوئی حقیقت نہیں ہے لیکن اس کے باوجود مداحوں کی جانب سے نمرت اور ابھیشیک بچن کی کردار کشی کا سلسلہ جاری ہے۔
تاہم اب بچن خاندان کے ایک قریبی ذریعے نے ان قیاس ارآئیوں پر ردعمل ظاہر کیا ہے اور انکشاف کیا ہے کہ خاندان اس سے کس طرح متاثر ہوتا ہے۔
ایک قریبی ذریعے نے حال ہی میں میڈیا کو بتایا کہ نمرت کور اور ابھیشیک بچن کے بارے میں چہ مگوئیوں میں کوئی صداقت نہیں ہے اور ان افواہوں کو شر انگیزی، بدنیتی پر مبنی اور سراسر بکواس قرار دیا۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ انہیں اس بارے میں کوئی علم نہیں ہے کہ نمرت کور سچ کیوں نہیں بول رہیں، دوسری جانب ابھیشیک اس بارے میں خاموش ہیں کیونکہ وہ اپنی زندگی میں بہت سے معاملات سے گزر رہے ہیں اور انہیں مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ خود کو کسی بھی قسم کے تنازع میں نہ الجھائیں۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ ‘ان افواہوں میں ذرہ برابر بھی سچائی نہیں ہے، ہمیں حیرت ہے کہ خاتون (نمرت کور) نے تردید کیوں نہیں کی جبکہ ابھیشیک نے خاموشی اختیار کی ہوئی ہے کیونکہ اس وقت ان کی زندگی میں بہت کچھ ہو رہا ہے، اس لیے انہیں کسی بھی تنازع سے مکمل طور پر باہر رہنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔
انٹرویو میں مزید آگے بڑھتے ہوئے ذرائع نے بتایا کہ ابھیشیک بچن اس قسم کے شخص نہیں ہیں جو اپنی بیوی کو دھوکا دیں اور وہ اپنی شادی کے دوران ایشوریا کے وفادار رہے ہیں۔
ذرائع نے یہ بھی کہا کہ جو چہ مگوئیاں چل رہی ہیں ان میں کوئی سچائی نہیں ہے اور اس وقت بھی ان کی ازدواجی زندگی پہلے ہی ہنگامہ خیز اتار چڑھاؤ کا شکار ہے۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ ‘یہ افواہ کہاں سے اور کیسے شروع ہوئی؟ آپ کو اس کے بارے میں سوچنا چاہیے، ابھیشیک اپنی بیوی کو دھوکا دینے والے نہیں ہیں، وہ پوری شادی کے دوران اپنی بیوی کے ساتھ پوری طرح وفادار رہے ہیں، وہ اچانک ایسا موڑ کیوں لیں گے جب شادی ایک ہنگامہ خیز مشکلات کا شکار ہو’۔
انٹرویو کے اختتامی حصے میں ذرائع نے بتایا کہ بچن خاندان اس زہریلے ماحول سے بے حد ناراض ہے اور وہ اس سلسلے میں قانونی کارروائی کرنے سے پہلے اس بات کا ماخذ تلاش کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جہاں سے یہ شور شروع ہوا۔
اس کے علاوہ ذرائع نے جیا بچن کی والدہ کے انتقال کے بارے میں جھوٹی خبروں کا بھی پتا لگایا، جس نے بچن خاندان کو متاثر کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ ‘ایک دن انہوں نے جیا جی کی ماں کو مار ڈالا، صرف اس وجہ سے کہ خاندان اس سب پر کوئی ردِ عمل ظاہر نہیں کرتا، ان کی خاموشی کو معمولی مت سمجھیں اس کے بعد کارروائی کی جائے گی۔’
دوسری جانب نمرت اور ابھیشیک بچن کی ٹرولنگ کے درمیان ان ‘قیاس آرائیوں’ کے بارے میں نمرت کور سے ان کے ردعمل کے بارے میں پوچھا گیا۔
اس کا جواب دیتے ہوئے نمرت نے مبینہ طور پر ٹائمز ناؤ کو بتایا کہ وہ کچھ بھی کرلیں یہ چہ مگوئیاں جاری رہیں گی۔
اداکارہ نے کہا کہ لوگوں کو جو کہنا ہے وہ کہیں گے اور ایسی کوئی بات نہیں جو اس طرح کی قیاس آرائیوں کو دفن کرسکے، اس لیے انہوں نے ان تمام افواہوں پر توجہ دینے کے بجائے اپنے کام کو ترجیح دینے کا فیصلہ کیا ہے۔