تازہ تر ین

چینی باشندوں کی حفاظت کیلئے قانون پرعمل نہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی، آئی جی سندھ

آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے کہا ہے کہ سندھ میں موجود چینی شہریوں کی حفاظت کے لیے میزبان اور نجی سیکیورٹی کمپنیاں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے سابق اہلکاروں کی خدمات لینے کی پابند ہوں گی اور اگر قانون پر عمل نہ کیا گیا تو کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

کراچی میں سینٹرل پولیس آفس میں آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی سربراہی میں اہم اجلاس ہوا، جس میں ایڈیشنل آئی جی کراچی، ڈی آئی جیز اور ایس ایس پیز نے شرکت کی ۔

اجلاس کے شرکا نے فیصلہ کیا کہ غیر ملکی پروجیکٹ کے احاطے میں چینی شہریوں کی سیکیورٹی پر مامور پرائیویٹ سیکیورٹی گارڈز کا مکمل سیکیورٹی آڈٹ کروایا جائے گا۔

اس موقع پر آئی جی سندھ کا کہنا تھا کہ چینی شہریوں کی نقل و حرکت کے ساتھ ساتھ رہائش اور پروجیکٹ کے مقامات پر سیکیورٹی کلیئرنس انتہائی اہم ہے اور ہمیں سیکیورٹی کے حوالے سے زیروٹالرنس پالیسی پر عمل درآمد یقینی بنانی ہے۔

انہوں نے کہا کہ چینی شہریوں کے میزبانوں، اسپانسرز اور پروجیکٹ مالکان کو قانون نافذ کرنے والے اداروں کے سابق اہلکاروں کی خدمات کے حوالے سے باقاعدہ آگاہ کیا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ میزبان اور پروجیکٹ مالکان کو سیکیورٹی کے حوالےسے جاری ایس او پیز کے بارے میں آگاہی دی جائے، مالکان اورمیزبان پروجیکٹ میں کام کرنے والے چینی شہریوں کو غیرضروری میل جول یا ملاقات سے دور رکھنے کو ممکن بنائیں۔

آئی جی سندھ  نے کہا کہ اسپیشل برانچ ایس اور پی یو باہم اشتراک سے حکومت پاکستان کے تشکیل کردہ ایس او پیز پر عمل درآمد یقنی بنائیں، غفلت اور لاپروائی برتنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain