پاکستان شوبز کے معروف ڈرامہ نگار خلیل الرحمٰن ہنی ٹریپ کیس کی ملزمہ نے توہین عدالت کی درخواست دائر کردی۔
رپورٹ کے مطابق عدالت میں درخواست ہنی ٹریپ کیس کی ملزمہ درخواست آمنہ عروج کی والدہ نے دائر کی ہے۔
توہین عدالت کی درخواست میں ایف آئی اے کو فریق بنایا گیا ہے، درخواست میں ملزمہ کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا ہے لاہور ہائیکورٹ نے آمنہ عروج کا بیان رکارڈ کرکے ایف آئی اے کو مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا تھا، متعدد مرتبہ ایف آئی اے سے رجوع کیا لیکن سنوائی نہیں ہوئی۔
درخواست میں مزید کہا گیا کہ ایف آئی اے نے عدالتی حکم کی خلاف ورزی کی ہے۔ درخواست میں ملزمہ کی والدہ کی جانب سے استدعا کی گئی ہے کہ عدالت ایف آئی اے کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کرے۔
واضح رہے کہ عدالت نے ایف آئی اے کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ہے۔