جاپانی شخص نے روبوٹک بیوی کیساتھ شادی کے 6 سال کا جشن منالیا۔
جیسے جیسے دنیا ترقی کرتی جارہی ہے وہیں روایتی تعلقات کا تصور بدل رہا ہے، خود سے شادی کی رسومات سے لے کر روبوٹک ساتھیوں تک۔ محبت اور عقیدت کے مختلف مظاہر کی بڑھتی ہوئی قبولیت ان غیر روایتی شادیوں میں ظاہر ہو رہی ہے۔
اس نئی جدت میں اب ایک اور نیا اضافہ دیکھنے کو ملا جہاں ایک جاپانی شخص نے کسی جیتی جاگتی لڑکی کے بجائے ایک روبوٹ سے شادی کرلی اور اب وہ شادی کے 6 سال مکمل ہونے کا جشن منارہا ہے۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر 41 سالہ آکیہیکو کوندو نامی جاپانی شخص نے پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے کیک دکھایا جو اس نے اپنی سالگرہ کے موقع پر خریدا تھا۔
کیک پر یہ پیغام لکھا تھاکہ،’مجھے میکو بہت پسند ہے۔ چھٹی سالگرہ مبارک ہو۔’
جبکہ پوسٹ کے کیپشن میں لکھا گیا تھا کہ،’آج ہماری شادی کی چھٹی سالگرہ ہے، اور میں امید کرتا ہوں کہ ہم دونوں کے درمیان ہمیشہ اچھا تعلق قائم رہے گا۔’
کونڈو نے جاپانی نیوز آؤٹ لیٹ دی مینچی شیمبون کو بتایا کہ وہ اسکول کے ابتدائی سالوں میں خواتین کے ساتھ رومانی تعلقات میں دلچسپی رکھتے تھے۔
انہوں نے اپنے محبت کے جذبات سات بار ظاہر کیے، مگر ہر بار انکار ہوایہاں تک کہ انہیں ’اوٹاکو’ ہونے کے سبب تضحیک کا سامنا بھی ہوا۔
واضح رہے کہ ’اوٹاکو’ وہ شخص ہوتا ہے جو اینی می اور مانگا کا بہت زیادہ شوقین ہوتا ہے۔ کونڈو نے 2007 میں میکو سے محبت کرنا شروع کی، جب اس کا کردار متعارف ہوا تھا۔
میکو سے انکی محبت اس حد تک بڑھ گئی کہ انہیں کام پر بھی تنگ کیا گیا اور اس کے نتیجے میں وہ ایڈجسٹمنٹ ڈس آرڈر کا شکار ہو گئے اور طویل عرصے تک بیمار ہو کر گھر پر رہے۔