چیمپئنز ٹرافی میں شرکت سے انکار کی بھارتی ہٹ دھرمی نے آئی سی سی کو مشکل میں ڈال دیا ہے۔
چیمپئنز ٹرافی میں بھارتی کرکٹ ٹیم کی عدم شرکت پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) بھارتی بورڈ (بی سی سی آئی) کی مشاورت کے بعد پی سی بی کو ردعمل دے گا۔ اس سلسلے میں آئی سی سی نے بھارتی کرکٹ بورڈ سے رابطہ کرلیاہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بھی بھارتی مؤقف پر دوسرے بورڈز کے ساتھ رابطے شروع کردیے ہیں تاکہ ان کو بھارتی بورڈ کے رویے سے آگاہ کیا جا سکے۔