سابق چئیرمین ایف بی آر شبر زیدی نے کہا یے کہ ملک آئی ایم ایف کی شرائط پر چل رہا ہے، 13 ہزار ارب روپے بہت بڑا ہدف ہے۔
سابق چئیرمین ایف بی آر شبر زیدی نے کہا ہے کہ تین صوبے مرکز پر یقین نہیں رکھتے، اگر این ایف سی ایوارڈ نہ دیا گیا تو شاید مستقبل میں تمام مالیاتی معاملات ایک صوبے کے ہاتھ میں ہوں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان بھی اسی وجہ سے ٹوٹا تھا،یہ ملک آئی ایم ایف کی شرائط پر چل رہا ہے، مانیں یا نہ مانیں، ہم اس ریاست کو نہیں چلا سکتے۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ہمیں حقیقت پسند ہونے کی ضرورت ہے، 13 ہزار ارب روپے کا ہدف ایک بڑا ہدف ہے۔