تازہ تر ین

عمران خان کی مقدمات اور سیاسی پابندیوں کیخلاف سپریم کورٹ میں درخواست

اسلام آباد: عمران خان نے مقدمات کے اندراج، سیاسی پابندیوں سمیت دیگر  شکایات کی بنیاد پر سپریم  کورٹ سے رجوع کیا ہے۔
 بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے سپریم کورٹ میں آرٹیکل 184 کی شق 3 کے تحت درخواست دائر  کی گئی ہے، جس میں وزارت داخلہ، وزارت قانون، وزارت دفاع، چاروں چیف سیکرٹریز کو فریق بنایا گیا ہے۔ علاوہ ازیں چاروں آئی جیز سمیت 15 فریق بنائے گئے ہیں۔
سابق وزیراعظم اور بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے سپریم کورٹ میں دائر کی گئی درخواست  میں استدعا کی گئی ہے کہ چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں جوڈیشل انکوائری کرائی جائے۔ 3رکنی جوڈیشل انکوائری میں جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس منیب اختر کو بھی شامل کیا جائے۔
درخواست میں مزید استدعا کی گئی ہے کہ انکوائری کمیشن سے پی ٹی آئی اور اس کی قیادت پر ڈھائے گئے مظالم کی انکوائری کرائی جائے۔ شہریوں کے بنیادی حقوق کے تحفظ، پر امن احتجاج، اظہار رائے، شفاف ٹرائل کا حکم جاری کیا جائے۔
عمران خان کی جانب سے دائر درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ دفعہ 144 کے نفاذ کے غلط استعمال کو ختم کیا جائے، ایم پی او کے تحت امتیازی گرفتاریوں سے روکا جائے، ایک ہی شخص کیخلاف متعدد ایف آئی آرز کے اجرا سے روکا جائے، پی ٹی آئی کے احتجاج کرنے والے سیاسی کارکنان کیخلاف کارروائیوں سے روکا جائے اور پی ٹی آئی کو جلسے کرنے کے لیے احکامات جاری کیے جائیں۔

اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain