تازہ تر ین

عدنان صدیقی کی برطانوی شاہ چارلس سے ملاقات

پاکستانی اداکار عدنان صدیقی نے برطانیہ کے شاہ چارلس سے ملاقات کی اور ان کے ملاقات کا خوشگوار تجربہ مداحوں کے ساتھ شیئر بھی کیا۔

عدنان صدیقی کا شمار پاکستان کے ورسٹائل اداکاروں کی فہرست میں ہوتا ہے جو نہ صرف سنجیدہ بلکہ مزاحیہ کردار بھی بخوبی نبھانا جانتے ہیں اور رومانوی کرداروں میں بھی اپنی اداکاری سے ڈراموں کو چار چاند لگاتے آئے ہیں۔

1994 میں پی ٹی وی کے مشہور ڈرامے ‘عروسہ’ سے اداکاری کے میدان میں قدم رکھنے والے 54 سالہ عدنان صدیقی نہ صرف پاکستانی بلکہ ہالی وڈ اور بالی وڈ کی فلموں میں بھی اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں۔

ان کے مشہور ترین ڈراموں میں ‘زیب النساء’ ، ‘عشق جنون دیوانگی’ ، ‘ میرے پاس تم ہو’ اور ‘یہ دل میرا’ شامل ہیں۔

کچھ عرصہ قبل ہی میں عدنان صدیقی نے ڈراما ‘جینٹلمین میں نبھائے گئے کردار ‘رحمتی’ کے ذریعے ناظرین سے تعریف کے ٹوکرے سمیٹے ہیں۔

عدنان صدیقی ان دنوں لندن میں موجود ہیں جہاں سے انہوں نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر برطانوی بادشاہ کے ساتھ اپنی ملاقات کی تصاویر پوسٹ کر کے سوشل میڈیا صارفین کو حیران کردیا۔

عدنان صدیقی نے ان تصاویر کو پوسٹ کرنے کے ساتھ کیپشن میں اس ملاقات کا تجربہ ضرور بیان کیا۔

اداکار کی برطانوی شاہ چارلس کے ساتھ ملاقات کا سبب کیا بنا اس حوالے سے تو انہوں نے کوئی تفصیل نہیں بتائی البتہ آج برطانوی بادشاہ 76ویں سالگرہ منا رہے ہیں اور ہوسکتا ہے یہ اسی سلسلے میں منعقدہ کوئی تقریب ہو۔

ملاقات کے بارے میں عدنان صدیقی کا کہنا تھا کہ ہماری گفتگو مختصر لیکن پر اثر تھی، پلک جھپکتے ہی مختلف دنیاؤں کی ملاقات، ایک دیرپا چنگاری چھوڑ کر شاہ چارلس میں لوگوں کو آرام دہ اور پرسکون کرنے کی ایک منفرد صلاحیت تھی’۔

اداکار کا مزید کہنا تھا کہ ایسا ہر روز نہیں ہوتا کہ آپ کسی ایسے شخص سے ملتے ہوں جس کی موجودگی اس لمحے کے گزر جانے کے بعد طویل وقت تک آپ کے خیالوں میں رہتی ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain