پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اعظم سواتی نے سندھ میں درج مقدمات کی تفصیلات کیلئے سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔
اعظم سواتی نے آئینی درخواست اپنے اٹارنی یونس خان کے ذریعے دائر کی ہے جس میں انہوں نے موقف اپنایا ہے کہ مجھے علم نہیں کے میرے خلاف سندھ کے کس شہر میں کونسا مقدمہ درج ہے۔ موجودہ صورتحال میں مجھ اپنی جان،عزت، چادر اور چار دیواری کی پامالی کا خطرہ ہے۔
پولیس اور دیگرحکام سے درج مقدمات کی تفصیلات طلب کی جائیں۔ پولیس سے درج مقدمات کی نقول بھی طلب کی جائیں۔ پولیس اور دیگر کو درخواستگزار کے آئینی حقوق پامال کرنے سے روکا جائے۔ درخواست میں سیکریٹری داخلہ سندھ اور آئی جی پولیس سندھ کو فریق بنایا گیا ہے۔