تازہ تر ین

گورنر سندھ خلفاء راشدین کی روایت کو زندہ کر رہے ہیں، مفتی تقی عثمانی

معروف عالم دین مفتی تقی عثمانی نے کہا ہے کہ گورنر سندھ نے خلفاء راشدین کی روایت کو زندہ کر رہے ہیں، گورنر ہاؤس کا ایک دروازہ چوبیس گھنٹے کھلا رہتا ہے جہاں عوام کے مسائل سنے جاتے ہیں۔

گورنر ہاؤس میں آئی ٹی سینٹر کے دورے کے موقع پر مفتی تقی عثمانی نے کہا کہ گورنر سندھ میرے پاس متعدد بار تشریف لائے اور اپنے کاموں سے آگاہ کیا، انکی انقلابی باتیں سنیں تو یہاں خود آکر دیکھا اور مجھے یہاں مثبت اقدامات نظرآئے۔

انہوں نے کہا کہ اس گورنر ہاؤس میں قائد اعظم بھی مقیم رہے ہیں پھر متعدد صدر و گورنر آتے رہے، ہر دور میں کسی نا کسی وجہ سے گورنر ہاؤس آنا رہا ہے جو انفرادی ملاقات تک محدود تھا، کبھی خواہش نہیں رہی کہ گورنر  ہاوس جائوں اور گورنر سے ملاقات کروں۔

مفتی تقی عثمانی نے کہا کہ نوجوانوں کو تعلیم فراہم کرکے ان کے قدموں پر کھڑا کرنا نبی پاکؐ کی سنت ہے، یہ ایک عبادت ہے جو گورنر ہاوس میں ادا کی جارہی ہے، اللہ سے دعا ہے کہ گورنر صاحب کی کوشش کو قبول فرمائے۔

مفتی تقی عثمانی نے کہا کہ میری تمام طلبا سے گزارش ہے کہ اللہ نے بہترین موقع آپ کو تعلیم کا دیا ہے، اس میں نیت کریں کہ ہم کسی کے محتاج نا ہوں، اپنی صلاحیت کو ملک و ملت کے لیے استعمال کرنے کا عزم کریں، رات کو سونے سے قبل اپنا جائزہ لیں کہ کوئی غلطی تو نہیں ہوئی اس پر اللہ سے معافی مانگیں۔

قبل ازیں گورنر ہاؤس آمد پر کامران ٹیسوری نے مفتی تقی عثمانی کا استقبال کیا، اس موقع پر انہوں نے  کہا کہ آئی ٹی کورس کرنے والے بچوں کو جامعہ کراچی اور گوگل سے سرٹیفکیٹ ملے گا، یہ بچے ہمارا مستقبل ہیں یہ آئی ٹی سے ملک میں پیسہ لے کر آئیں گے۔

انہوں نے کہا کہ مفتی تقی عثمانی صاحب کا یہاں آنا ہمارے لیے باعث برکت ہے، ہمارے پاس روزانہ آئی ٹی کے تین سیشن ہوتے ہیں جس میں پچاس ہزار سے زائد بچے شرکت کرتے ہیں۔

کامران ٹیسوری نے کہا کہ کچھ لوگ کہا کرتے تھے حکومت میں آکر گورنر ہاؤس کی دیواریں گرادیں گے مگر ہم نے یہاں آئی ٹی سینٹر بنایا جس میں بچے تعلیم حاصل کررہے ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain