پی سی بی سلیکٹر اور وائٹ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ عاقب جاوید نے بابر اعظم پر ہونے والی تنقید کو مسترد کردیا۔
عاقب جاوید کا موقف ہے کہ ٹی 20 فارمیٹ میں بابر اعظم کے اسٹائل پر ہر ایک کی اپنی رائے ہوسکتی ہے لیکن میں سمجھتا ہوں کہ ان کی پاکستان کے لیے بہت زیادہ خدمات ہیں، بابر اعظم کے ساتھ محمد رضوان کی پرفارمنس کو بھی فراموش نہیں کیا جاسکتا۔
انہوں نے کہا کہ بابر پرفارم کررہے ہیں اور ان کی پرفارمنس سب کو نظر بھی آرہی ہے، بطور کوچ یا سلیکٹر کوئی ایک انفرادی کھلاڑی ٹارگٹ نہیں ہوتا سب کو دیکھنا ہوتا ہے، ٹیم کو بہتر سے بہتر بنانے پر فوکس ہے۔
عاقب جاوید نے مزید کہا کہ اب انڈر نائیٹین سے لے کر ہر سطح پر کرکٹ ہورہی ہے۔ سب کو موقع دے رہے ہیں۔ پرفارمنس دکھانے والے کے سینئر ٹیم کے دروازے کھلے ہیں، جو بھی اچھی کارکردگی دکھانے گا اس کو ضرور آگے آنے کا چانس ملے گا۔