تازہ تر ین

ٹرمپ کے نامزدہ روس اور یوکرین کیلیے خصوصی ایلچی کون ہیں ؟

ڈونلڈ ٹرمپ نے سابق جنرل کیتھ کیلوگ کو یوکرین اور روس کے لیے خصوصی ایلچی نامزد کردیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی فوج کے سابق لیفٹننٹ جنرل کیتھ کیلوگ جنوری میں صدر کے عہدے کا حلف اُٹھانے والے ڈونلڈ ٹرمپ کی روس اور یوکرین کے معاملات پر معاونت کریں گے۔

خیال رہے کہ انتخابی مہم کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ متعدد بار روس یوکرین جنگ کے خاتمے کا وعدہ کرچکے ہیں۔

ٹرمپ کے پہلے دورِ حکومت میں نیشنل سیکیورٹی کونسل کے چیف آف اسٹاف کی ذمہ داری نبھانے والے جنرل کیتھ کیلوگ نے رواں برس جولائی میں یوکرین میں جنگ بندی کے لیے ایک خاکہ بھی پیش کیا تھا۔

امریکی فوج کے سابق لیفٹننٹ جنرل کیتھ کیلوگ سابق نائب صدر مائیک پینس کے نیشنل سیکیورٹی کے مشیر بھی رہ چکے ہیں۔

سابق لیفٹننٹ جنرل کیتھ کیلوگ نے اس وقت عالمی توجہ حاصل کی تھی جب انھوں نے کتاب  ’این امریکہ فرسٹ اپروچ ٹو یو ایس نیشنل سیکیورٹی‘ لکھی۔

اس کتاب میں امریکی قومی سلامتی پر کھل کر گفتگو کی گئی ہے اور اسے درپیش عالمی خطرات سے آگاہ کیا گیا ہے۔

کتاب کی رونمائی میں کیتھ کیلوگ نے اُس وقت کی امریکی حکومت کو تجویز دی تھی کہ باقاعدہ پالیسی کے ذریعے روس یوکرین جنگ بندی کو ممکن بنائے اور مذاکرات سے حل نکالیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کیتھ کیلوگ کی نامزدگی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہم مشترکہ کاوشوں سے طاقت کے ذریعے امن کا قائم کرکے دنیا کو ایک محفوظ مقام بنائیں گے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain