تازہ تر ین

جنوبی وزیرستان میں تین روز کے لیے کرفیو نافذ

جنوبی وزیرستان لوئر میں تین روز کے لیے کرفیو نافذ کردیا گیا۔

جنوبی وزیرستان لوئر کی تحصیل شکئی کے علاقہ سانگہ اور انضر چینہ میں کل سے تین روزہ کرفیو نافذ کردیا گیا جس کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر جنوبی وزیرستان لوئر ناصر خان کے دفتر سے جاری اعلامیہ کے مطابق کرفیو کے دوران باہر نکلنے پر مکمل پابندی ہوگی،تحصیل شکئی میں کل سے سیکیورٹی فورسز کی موومنٹ کے باعث تین روز تک صبح پانچ بجے سے شام 6 بجے تک کرفیو نافذ ہوگا۔

ڈپٹی کمشنر ناصر خان نے تحصیل شکئی کے عوام سے سیکورٹی فورسز کے ساتھ تعاون کی اپیل کی ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain