تازہ تر ین

بانی پی ٹی ائی سے ملاقات کیلئے بہنوں کی درخواست پر جیل سپریٹنڈنٹ عدالت طلب

انسداد دہشت گردی عدالت نے بانی پی ٹی ائی سے بہنوں کی ملاقات سے متعلق درخواست پر جیل سپریٹنڈنٹ کو عدالت طلب کرلیا۔

انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج امجد علی شاہ درخواست سماعت کر رہے ہیں۔ درخواست علیمہ خان، عظمیٰ خان، نورین نیازی نے اپنے وکلاء کے ذریعے دائر کی ہے۔

درخواست میں بانی پی ٹی آئی کی بہنوں نے استدعا کی ہے کہ ہم اپنے بھائی سے ملنا چاہتے ہیں ملاقات نہیں کروائی جا رہی۔

انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے جیل سپرنٹینڈنٹ سے دو گھنٹوں کے اندر رپورٹ طلب کرتے ہوئے عدالت میں پیش ہونے کا حکم دے دیا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain