تازہ تر ین

پنجاب میں بڑی پابندی لگادی گئی….اندرونی کہانی بھی سامنے آگئی

لاہور (نامہ نگار خصوصی) محکمہ داخلہ حکومت پنجاب نے جلسے جلوسوں پر پابندی عائد کر دی۔جلسوں اور ریلیوں پر پابندی 11جون تک عائد کی گئی ہے۔عوامی مقامات پر حقہ اور شیشہ پینے پر بھی پابندی ہوگی۔تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب نے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ ڈپٹی کمشنر کی پیشگی اجازت کے بغیر جلسے جلوس کی اجازت نہیں ہو گی، اس حوالے سے دفعہ 144 نافد کردی گئی ہے جس کے تحت جلسے جلوسوں پر پابندی 11جون تک عائد کی گئی ہے۔محکمہ داخلہ کے اعلامیے کے مطابق جلسے، جلوسوں اور کھیلوں کی فضائی کوریج پر بھی دفعہ 144 کے تحت پابندی ہوگی، جبکہ عوامی مقامات پر حقہ اور شیشہ پینے پر بھی پابندی عائد کردی گئی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain