تازہ تر ین

ریاض الدین پیرزادہ نے وزیراعظم کو دھمکی دیدی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) ڈی جی سپورٹس بورڈ کی معطلی پر وزیر بین الصوبائی رابطہ ریاض پیرزادہ نے وزیراعظم کو استعفی دینے کی دھمکی دے دی ۔ تفصیل کے مطابق ڈی جی سپورٹس بورڈ اختر نواز کو وزیراعظم ہاوس کی جانب سے خط موصول ہوا جس میں انہیں تین ماہ کے لیے معطل کیا گیا. اس معاملے پر ریاض پیرزادہ نے اظہار برہمی کیا اور قائد اعظم گیمز کو معطل کردیا۔ انہوں نے کہا کہ میرے علم میں لائے بغیر ڈی جی سپورٹس بورڈ کو معطل کیا گیا، اس حوالے سے وزیراعظم ہاوس کے سٹاف سے رابطہ ہوا ہے اگر آج وزیراعظم کی طرف سے وقت نہ ملا تو استعفادے دوں گا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain