لاہور‘ اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کو بلااجازت گریڈ 21 اور 22کے سرکاری افسران سے تحقیقات کا اختیار مل گیا۔ ایف آئی اے کو سرکاری افسران سے تحقیقات کیلئے کسی اتھارٹی سے اجازت کی ضرورت نہیں ہو گی۔ وزارت داخلہ سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ایف آئی اے انویسٹی گیشن ایکٹ 2002ءکے رولز میں ترمیم کرتے ہوئے ایف آئی اے کا دائرہ اختیار وسیع کر دیا گیا ہے۔ رولز میں ترمیم کے بعد ایف آئی اے کو تمام سرکاری اعلیٰ عہدیداروں کے خلاف بلااجازت تحقیقات کرنے کا اختیار حاصل ہوگا۔ قبل ازیں ایف آئی اے کو گریڈ 21اور 22کے افسران کے خلاف تحقیقات کیلئے وزارت داخلہ یا مجاز اتھارٹی سے اجازت لینا پڑتی تھی۔ نوٹیفکیشن کے بعد ایف آئی اے کو سرکاری افسران کی تحقیقات کیلئے کسی اتھارٹی کی اجازت کی ضرورت نہیں ہو گی۔ وزارت داخلہ نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔
اختیار مل گیا
