امریکا میں ڈیمینشیا میں مبتلا گمشدہ شخص کو ان کی اہلیہ نے خبرنامے میں حادثاتی طور پر سامنے آنے پر شناخت کر لیا۔
امریکی ریاست وایومنگ سے تعلق رکھنے والے 91 سالہ مائیکل بلیک ایفٹن نامی علاقے میں واقع اپنے گھر سے گم ہو کر 320 کلو میٹر دور پہنچ گئے۔
شیلٹر میں پہنچنے کے بعد مائیکل کو کے ایس ایل نیوز کے تھینکس گیونگ کے موقع پر ضرورت مندوں کو کھانا کھلانے کے حوالے سے ایک سیگمنٹ میں ریکارڈ کیا گیا۔
سالٹ لیک سٹی اسٹیشن نے براڈکاسٹ کو وایومنگ میں نشر کیا جس میں مائیکل کی اہلیہ ایورل بلیک نے ان دیکھا اور شناخت کیا۔
77 سالہ ایورل بلیک نے کے ایس ایل نیوز کو بتایا کہ انہوں نے سوچا کہ انہوں نے مائیکل کو دیکھا ہے، لہٰذا انہوں نے ٹی وی کو پاز کیا اور دوبارہ دیکھا تو یقین ہوگیا کہ وہ مائیکل تھے۔
اسٹیشن نے بتایا کہ وہ تین دن سے گمشدہ تھے۔
پولیس نے ایورل بلیک کی جانب سے 25 نومبر کو درج کرائی گئی رپورٹ کے بعد ڈیٹا بیس میں مائیکل بلیک کے متعلق معلومات انٹر کی۔
جنوبی آئیڈاہو سے شمالی یوٹاہ کے اس سفر میں ٹپسٹر نے پولیس کی مدد کی۔
شیلٹر کے سربراہ جے روز نے بتایا کہ جب بس اسٹیشن پر ان کی مائیکل سے بات ہوئی تو ان کو احساس ہوا کہ اس عمر رسیدہ شخص کو مدد کی ضرورت ہے۔
27 نومبر کو اہلیہ ایورل نے ان کو رات دس بجے کے خبرنامے میں سفید بالوں والے سیاہ کوٹ میں ملبوس اپنے شوہر کو درجنوں دیگر افراد کے ساتھ کھانے کھاتے وقت شناخت کیا۔
ان کی اہلیہ کا کہنا تھا کہ گمشدگی کے بعد اس رات وہ سکون کی نیند سو سکیں۔
بعد ازاں پولیس نے مائیکل بلیک کی شناخت کی اور ایورل ان کو گھر واپس لے کر آئیں۔