تازہ تر ین

لاہور کے شہریوں میں موت سر عام بٹنے لگی ….تہلکہ خیز انکشافات

لاہور (خصوصی رپورٹ) گندے کارخانے‘ زنگ آلودہ لوہے کے بلاک اور گندے پانی سے بننے والی برف لاہور میں کھلے عام فروخت ہونے لگی جو کہ شہریوں میں موذی امراض بانٹ رہی ہے لیکن متعلقہ حکام کا دھیان اس سنگین مسئلے کی طرف نہیں جا رہا۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی حکام برملا اس امر کا اعتراف کر رہے ہیں کہ کارخانوں میں بننے والی گندی برف بارے بہت سی شکایات موصول ہو رہی ہیں۔ واسا کے اکثر پمپ ایک طرف شہریوں کو گندا پانی فراہم کر رہے ہیں تو دوسری طرف ان کارخانوں میں استعمال ہونے والا پانی برف کی صورت میں موت تقسیم کر رہا ہے۔ ایک سروے کے مطابق واسا کے 392ٹیوب ویلز میں سے 253سے وصول ہونے والا پانی کسی حد تک پینے کے قابل نہیں رہا۔ ایسے گندے پانی کے استعمال سے کینسر جیسا موذی مرض ہو سکتا ہے۔ پانی میں موجود آرسینک کی موجودگی انسانی جسم کیلئے زہر قاتل ہے۔ ماہرین کے نزدیک 10فیصد آرسینک کی مقدار بھی خطرناک ہے مگر لاہوریوں کو ملنے والے پانی میں 50فیصد آرسینک پایا جاتا ہے۔ ایسے پانی کے برف بننے سے خطرات کا تناسب اور بھی بڑھ جاتا ہے۔ پی ایف اے کے سربراہ کا کہنا ہے کہ خطرناک برف بنانے والے کارخانوں کے خلاف گرینڈ آپریشن پنجاب بھر میں جلد شروع ہو گا۔ 10دن کا الٹی میٹم صفائی اور بہتری کیلئے دیا گیا ہے بصورت دیگر سخت کارروائی کیلئے مالکان تیار رہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain