تازہ تر ین

جرمنی؛ کرسمس بازار میں کار سوار نے ہجوم پر کار چڑھا دی، دو افراد جاں بحق متعدد زخمی

مشرقی جرمنی کے ایک قصبے میں سجے ایک کرسمس بازار میں ایک کار ہجوم پر چڑھ گئی جس کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبر ایجسی رائٹرز کے مطابق براڈکاسٹر ایم ڈی آر اور دیگر مقامی میڈیا نے جمعہ کے روز سرکاری حکام کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ جرمنی کے قصبے میگڈیبرگ میں ایک کار ہجوم میں گھس گئی جس سے دو افراد جاں بحق اور60 زخمی ہوگئے جبکہ کار کے ڈرائیور کو حراست میں لے لیا گیا مقامی حکام نےواقعہ کو حملہ قرار دیا ہے جبکہ مقامی کرسمس مارکیٹ بھی بند کر دی گئی۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق اخبار بِلڈ کی طرف سے شائع ہونے والی ایک ویڈیو میں لوگوں کو کرسمس کے ایک پرہجوم بازار میں متعدد زخمی متاثرین کی مدد کرتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایم ڈی آر کے ایک رپورٹر نے لائیو نشریات کے دوران بتایا کہ میرا اندازہ ہے کہ یہاں کم از کم 20 ایمبولینسیں ہیں، بہت سے فائر فائٹرز ہیں، اور میں پولیس ہیلی کاپٹر کو آسمان میں چکر لگاتے ہوئے دیکھ دیکھ رہا ہوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہاں سائٹ پر مسلح پولیس کی بھاری نفری بھی موجود ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی رائٹرز کے مطابق ریاستی حکومت کے سربراہ رینر ہیسی لوف نے ایم ڈی آر کو بتایا کہ یہ ایک خوفناک واقعہ ہے خاص طور پر کرسمس کے دنوں سے پہلے کار کا ہجوم پر چڑھ جانا انتہائی افسوسناک ہے۔

غرملکی میڈیا کے مطابق آٹھ سال قبل تیونس میں ایک ٹرک پرہجوم کرسمس مارکیٹ سے ٹکرا گیا تھا جس میں 12 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے تھے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain