تازہ تر ین

حسن نصراللہ کے صاحبزادے شہید والد کا عمامہ پہنے ایران میں منظر عام پر آگئے،

حزب اللہ کے شہید سیکریٹری جنرل حسن نصراللہ کے صاحبزادے محمد مہدی منگل کی شام ایران کے شہر قم میں دیکھے گئے اور انہوں نے اپنے والد سے منسوب سیاہ عمامہ پہنے ہوئے تھے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایرانی میڈیا رپورٹس کے مطابق محمد مہدی کئی دنوں سے  ایران میں موجود ہیں۔

تبناک خبر رساں ایجنسی نے بتایا کہ انہوں نے ایران کے سپریم لیڈر علی خامنہ ای کی رہنمائی میں سیاہ  عمامہ پہنا۔

ان کے بھائی محمد جواد نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم  ایکس پر جاری بیان میں تصدیق کی کہ والد کا عمامہ محمد مہدی کے پاس ہے۔

خیال رہے کہ سیاہ عمامہ شیعہ روایت میں مذہبی تعلیم کی تکمیل کی علامت سمجھا جاتا ہے، محمد مہدی شہید حسن نصراللہ کے 5 بچوں میں سے چوتھے نمبر پر ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain