پاکستان نے رواں مالی سال کے ابتدائی 5 ماہ میں 2 ارب 66 کروڑ 79 لاکھ ڈالرز کی غیر ملکی فنڈنگ حاصل کی۔
وزارت اقتصادی امور نے رواں مالی سال 2024ء کے ابتدائی 5 ماہ (جولائی تا نومبر) کے دوران بیرونی فنڈنگ کے حوالے سے رپورٹ جاری کردی ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ آئی ایم ایف کے ایک ارب 2 کروڑ ڈالرز ملا کر فنانسگ کا مجوعی حجم 3 ارب 68 کروڑ ڈالرز سے تجاوز کرجائیگا۔
ماہ نومبر کے دوران 94 کروڑ 42 لاکھ ڈالرز کی غیر ملکی فنانسنگ ہوئی، جولائی تا نومبر 2 ارب 57 کروڑ ڈالرز کا غیر ملکی قرضہ لیا گیا۔
مالی سال کے 5 ماہ میں 9 کروڑ 44 لاکھ ڈالرز کی گرانٹس موصول ہوئیں، نومبر 2024 تک سعودی عرب کا 5 ارب ڈالرز کا ڈیپازٹ نہیں ملا، اسی طرح چین سے 4 ارب ڈالرز کا سیف ڈیپازٹ بھی موصول نہیں ہوا۔