تازہ تر ین

معروف بھارتی فلم ’شعلے‘ کے اے آئی ورژن نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی

جدید دور کی مصنوعی ذہانت (اے آئی) نے نہ صرف نیا مواد تخلیق کرنے کے مواقع فراہم کیے ہیں بلکہ موجودہ مواد کو بھی تخلیقی طور پر تبدیل کرنے کے امکانات پیدا کیے ہیں۔ اسی ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے مشہور زمانہ بالی ووڈ فلم ’شعلے‘ کے مقبول مناظر میں مزاحیہ اور حیرت انگیز تبدیلیاں کی گئیں، جن کی ویڈیو انٹرنیٹ پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔

اس ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ فلم میں گبر سنگھ، ٹھاکر کے ہاتھ کاٹنے کے بجائے انہیں گلے لگا لیتا ہے، ٹھاکر کے کٹے ہوئے ہاتھ واپس آ جاتے ہیں، بسنتی ڈاکوؤں کی بجائے کتوں کے سامنے ناچتی ہے، اور جیا بچن کے ہاتھ میں ماچس کی تیلی کی جگہ سگریٹ دکھائی گئی ہے، جسے وہ پیتے ہوئے نظر آتی ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین نے اس ویڈیو پر دلچسپ تبصرے کیے۔ کسی نے اسے اے آئی کی طاقت کے غلط استعمال کا نمونہ قرار دیا تو کسی نے کہا کہ یہ وہ ’شعلے‘ ہے جسے وہ دیکھنا پسند کریں گے۔

ایک بھارتی صارف نے اے آئی کی طاقت کو خطرناک اور مستقبل کیلئے خطرہ بھی قرار دے دیا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain