تازہ تر ین

شام پر عائد کی گئی پابندیوں کو فوری ختم کیا جانا چاہیے،قطر کا مطالبہ

قطر نے عالمی برادری اور طاقتوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ شام کے خلاف عائد کردہ پابندیوں کو فوری طور پر ختم کر دیں۔ جو خانہ جنگی کے باعث مختلف ملکوں نے شام پر عائد کی تھیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ مطالبہ قطری وزارت خارجہ کے ترجمان ماجد الانصاری نے معمول کی میڈیا بریفنگ کے دوران کیا ۔انہوں نے کہا ہمارا مطالبہ ہے کہ شام پر عائد بین الاقوامی پابندیوں کے خاتمے کے لیے کوششیں تیز کی جائیں اور یہ پابندیاں جلد ختم کی جائیں۔ماجد الانصاری نے کہا کہ قطر کی پوزیشن بہت واضح ہے اور سمجھتا ہے کہ یہ بہت ضروری ہے کہ شام کے خلاف عائد کی گئی پابندیاں فوری طور پر اٹھائی جائیں اور پچھلی رجیم کے زمانے کی پابندیاں جاری رکھنے کا جواز نہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain