راولپنڈی(ویب ڈیسک) حب الوطنی اور کام سے لگن کا عملی مظاہرہ کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے وادی تیراہ کا دورہ کیا اور چھٹی کے دن قوم کے دفاع کیلئے ہمہ وقت چوکس اور مستعد افسروں اور جوانوں سے ملاقات کی۔ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور بھی آرمی چیف کے ہمراہ تھے۔ خیال رہے کہ مسلسل مصروفیات سے جو وقت ملتا ہے آپریشنل علاقوں کا دورہ کرتے ہیں۔
اس موقع پر پاک فوج کے افسروں اور جوانوں سے اپنے خطاب میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ پاکستان پائیدار امن اور استحکام کی جانب گامزن ہے۔ قوم مادر وطن کے دفاع کیلئے فوج کے ساتھ کھڑی ہے۔ انہوں نے اس عزم کا دوبارہ اظہار کیا کہ مادر وطن کی سیکیورٹی اور دفاع کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے۔