تازہ تر ین

فوج سمیت تمام ادارے سینیٹ، قومی و صوبائی اسمبلیوں کے ماتحت ہیں، عمر ایوب

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے ایک بار پھر فوجی عدالتوں سے ملزمان کی سزاؤں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ فوج سمیت تمام ادارے ریاست کے ماتحت ہیں۔

اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں عمر ایوب نے کہا کہ میں نے پہلے بھی ملٹری کورٹس سے سزاؤں کی مذمت کی, آج بھی کرتا ہوں، بانی پی ٹی آئی نے بھی فوجی عدالتوں سے سزاؤں کی مذمت کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملٹری کورٹس سے سویلین کو سزائیں نہیں ہونی چاہیے، آئین میں آرٹیکل 7 موجود ہے جس میں ریاست کی تعریف موجود ہے، آپ کی پارلیمنٹ، صوبائی اسمبلیاں، آئین اورسینٹ ریاست ہے جبکہ ملٹری اور باقی ادارے ریاست کے نیچے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملٹری کا ادارہ بطور عدلیہ کام نہیں کرسکتا، سویلین کا ٹرائل سویلین عدالتوں میں ہونا چاہیے۔

عمر ایوب نے کہا کہ میں وزیر خزانہ راور کمیٹیز کا ممبر رہا ہوں اس بنیاد پر کہتا ہوں کہ ملک کی معیشت کا بھٹہ بیٹھا ہوا ہے اور معیشت ترقی نہیں کررہی، کسی کا گلہ دبانے سے آپ کہیں اسکی سانس کنٹرول ہوگئی ایسا نہیں ہوسکتا، حکومت معیشت کو مستحکم کر ہی نہیں پارہی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain