لاہور ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا ایکٹوسٹ شایان بشیر کو 10 روز میں بازیاب کروانے کی ہدایت کردی۔
لاہور ہائی کورٹ میں پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا ایکٹوسٹ شایان بشیر کی بازیابی کی درخواست پر سماعت ہوئی، جسٹس طارق ندیم نے مغوی کی اہلیہ علیشا نوید کی درخواست پر سماعت کی۔
درخواست گزار کی جانب سے سمیر کھوسہ ایڈووکیٹ پیش ہوئے،اور مؤقف اپنایا کہ شایان بشیر کو گھر سے نامعلوم افراد نے اغوا کرلیا ہے، انہوں نے عدالت عالیہ سے استدعا کی کہ وہ مغوی شایان بشیر کو بازیاب کروانے کا حکم دے۔
دوران سماعت پولیس نے بتایا کہ مغوی کی گمشدگی کے حوالے سے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
فریقین کا مؤقف سننے کے بعد لاہور ہائی کورٹ نے نے ایس پی انوسٹی گیشن لاہور کو 10 روز میں مغوی کو بازیاب کروانے کی ہدایت کردی۔