تازہ تر ین

ڈسٹرکٹ جیل تیمرگرہ میں قیدیوں کی تعلیم کیلیےلٹریسی سینٹر کا افتتاح

قیدیوں کو تعلیم یافتہ بنانے کے لیے ڈسٹرکٹ جیل تیمرگرہ میں لٹریسی سینٹر کھول دیا گیا۔ 

ڈسٹرکٹ جیل تیمرگرہ کے انتظامیہ اور این سی ایچ ڈی اور المروان ٹرسٹ کے تعاون سے ناخواندہ قیدیوں کے لیے قائم کیا گیا جس کے لیے اساتذہ کا بھی بندوبست کیا گیا، لٹریسی سنٹر میں 15 سے 55 سال تک کے 40 سے زائد قیدیوں کو بنیادی تعلیم دی جائے گی۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر لوئر دیر بشیر خان اور سپرٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل تیمرگرہ نے فیتہ کاٹ کر اس سنٹر کا باضابطہ افتتاح کیا۔ اس موقع پر مختلف اہم شخصیات نے شرکت کی جن میں مدارس رجسٹریشن اینڈ فیسلیٹیشن کے ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر مراد علی، این سی ایچ ڈی کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر اشتیاق احمد، شاہد رحیم، زبیر خان، اشفاق خان، اسد خان اور باقی مند خان شامل تھے۔

تقریب کے شرکاء سے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر لوئر دیر بشیر خان اور دیگر مہمانوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم کے حصول میں عمر کی کوئی قید نہیں ہے اور صوبائی حکومت کا مقصد ہر شہری کو تعلیم کی روشنی سے آراستہ کرنا ہے۔

اس ویژن کے تحت آج ڈسٹرکٹ جیل تیمرگرہ میں قیدیوں کے لیے ایک تعلیمی مرکز قائم کیا جارہا ہے تاکہ وہ بھی معاشرے کے مفید شہری بن سکیں۔

جیل سپرنٹینڈنٹ ایوب باچا نے اس موقع پر کہا کہ جیل میں قیدیوں کو مختلف سہولتوں کے ساتھ ساتھ ان کی تعلیم و تربیت پر بھی خاص توجہ دی جارہی ہے تاکہ وہ اپنی سزا کے دوران بہتر تعلیم حاصل کر کے دوبارہ معاشرے کا حصہ بن سکیں۔

اس اقدام پر قیدیوں نے خوشی کا اظہار کیا اور حکومت کی طرف سے دی جانے والی تعلیم کے اس موقع پر حوصلہ افزائی


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain